Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے بے حد اصراراورپرذوردرخواست پر تحریک کی قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے بے حد اصراراورپرذوردرخواست پر تحریک کی قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیا
 Posted on: 1/29/2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے بے حد اصراراورپرذوردرخواست پر تحریک کی قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیا
’’ ساتھیو! خوش ہوجاؤ ، میں آپ کے ساتھ چلوں گا اورآپ کوچھوڑکرنہیں جاؤں گا ‘‘ ۔ الطاف حسین
کارکنان میں زبردست جوش وخروش پیداہوگیااورانہوں نے زوردارنعرے لگاکراس فیصلے کازبردست خیرمقدم کیا
لندن۔۔۔29، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جمعرات کی شب نائن زیرواورحیدرآبادمیں جمع ہونے والے کارکنوں کے بے حد اصراراورپرذوردرخواست پر تحریک کی قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیا۔ جناب الطاف حسین کی جانب سے تحریک کی قیادت چھوڑنے اورجمعہ کواپناآخری خطاب کرنے کی بات سنکرایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اورحیدرآبادمیں کارکنان،نوجوان، بزرگ ، خواتین اورذمہ داران ہزاروں کی تعدادمیں جمع ہوگئے۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں سے خطاب میں جب اس بات کو دہرایا کہ اسٹیبلشمنٹ مجھے قبول کرنے کوتیارنہیں ہے اورمیرے کارکنوں کومسلسل ماراجارہاہے لہٰذا تسلسل کے ساتھ ہونے والے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے باعث میں نے بہت سوچ وبچارکے بعدیہ فیصلہ کیاہے کہ میں ایم کیوایم کی قیادت سے دستبردار ہوجاؤں اورجمعہ کوحیدرآبادمیں اپناآخری خطاب کرکے آپ سے رخصت لے لوں۔ جناب الطاف حسین کی یہ بات سنکر تمام کارکنان جذباتی ہوگئے اورکھڑے ہوکرنامنظورنامنظورکے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پرتمام زبانیں بولنے والے ذمہ داران وکارکنان ، خواتین، ارکان پارلیمنٹ،اراکین رابطہ کمیٹی نے مائیک پر آکراپنے اپنے جذبات کااظہارکیااورآبدیدہ ہوکرجناب الطا ف حسین سے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی ۔ اس موقع پر نہایت جذباتی مناظردیکھنے میں آئے ، کئی ذمہ داران وکارکنان ،خواتین اوربزرگ جناب الطاف حسین کے فیصلے پرفرط جذبات سے رونے لگے اوران سے فیصلہ واپس لینے کااصرارکرتے رہے۔یہ سلسلہ دوگھنٹے سے زائددیرتک جاری رہا۔بالآخرکارکنوں کے پرذوراصراراوردرخواستوں پرجناب الطاف حسین نے یہ کہہ کر قیادت سے دستبرداری کافیصلہ واپس لے لیاکہ ’’ ساتھیو! خوش ہوجاؤ ، میں آپ کے ساتھ چلوں گا اورآپ کوچھوڑکرنہیں جاؤں گا ‘‘ ۔ جناب الطاف حسین کی یہ بات سنکرتمام کارکنان میں زبردست جوش وخروش پیداہوگیااورانہوں نے زوردارنعرے لگاکراس فیصلے کازبردست خیرمقدم کیا۔

9/30/2024 10:19:26 AM