ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمد شادی شدہ تھے ، شہید کے سوگواران
میں بیوہ سمیت دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں
شہید کی عمر 45سال اورتعلیم انٹرمیڈیٹ تھی اور وہ بزنس کے شعبہ سے وابستہ تھے
سہیل احمد شہید ایم کیوایم کے سینئر کارکن تھے اور علاقے میں بہت اچھی شہرت اور کردار کے مالک تھے
کراچی ۔۔۔29، جنوری 2015ء
پولیس کے ہاتھوں بد ترین تشدد اور فائرنگ کرکے بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے متحدہ قومی موومنٹ سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے یونٹ انچارج سہیل احمد ولد شعیب احمد عثمانی کی عمر 45سال تھی اوران کے پسماندگان میں بیوہ سمیت دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔سہیل احمد شہید کی تعلیم انٹرمیڈیٹ تھی اور وہ بزنس کے شعبہ سے وابستہ تھے ۔سہیل احمد شہید ایم کیوایم کے سینئر کارکن تھے اور علاقے میں بہت اچھی شہرت رکھتے تھے ۔ سہیل احمد شہید کو پولیس حراست میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 28دسمبر کی کے روز ان کے سر اور گردن میں گولیاں مار کر انہیں بیدردی سے شہید کردیا گیا ۔