Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمدکے ماورائے عدالت قتل پر کاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھ کراپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں۔قائدتحریک الطاف حسین کی سندھ بھرکے تاجروں ،دکانداروں،صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرزاورعوام سے دردمندانہ اپیل


ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمدکے ماورائے عدالت قتل پر کاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھ کراپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں۔قائدتحریک الطاف حسین کی سندھ بھرکے تاجروں ،دکانداروں،صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرزاورعوام سے دردمندانہ اپیل
 Posted on: 1/29/2015
ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمدکے ماورائے عدالت قتل پر کاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھ کراپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں۔قائدتحریک الطاف حسین کی سندھ بھرکے تاجروں ،دکانداروں،صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرزاورعوام سے دردمندانہ اپیل 
پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے کارکنان سہیل احمد شہیدکے ماورائے عدالت قتل پرپرامن احتجاجی مظاہرے کرکے اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات نے ماضی میں کئے جانے والے ریاستی مظالم کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے۔الطاف حسین
جوعناصربھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوسرکاری حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ الطا ف حسین 
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان غمزدہ ہیں، سہیل احمدشہیدکے لواحقین سے قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
سہیل احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرکے ان پر قتل کامقدمہ چلایاجائے۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 28 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹریونٹ 64کے یونٹ انچارج سہیل احمدکے ماورائے عدالت قتل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے سندھ بھرکے تاجروں ،دکانداروں،صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرزاورعوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کل بروزجمعرات اپناکاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھ کراپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں کوجس طرح جس طرح چن چن کرگرفتارکرکے ان کا ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے اس نے ماضی میں کئے جانے والے ریاستی مظالم کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے۔جوعناصربھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوسرکاری حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ظلم کے یہ واقعات ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے کارکنوں سے کہاکہ وہ سہیل احمد شہیدکے ماورائے عدالت قتل پر پرامن احتجاجی مظاہرے کرکے اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔ انہوں صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن سہیل احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرکے ان پر قتل کامقدمہ چلایاجائے ۔انہوں نے سہیل احمدشہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سہیل احمدشہیدکی مغفرت فرمائے اورشہیدکوجنت الفردوس میں جگہ دے ۔ 

9/30/2024 10:20:50 AM