اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین دانش اور مصطفے کے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے پرایم کیوایم شعبہ اطلاعات کا اظہار تشویش اور صحت یابی کیلئے دعا
عوام و کارکنان بھی دانش اور مصطفے ٰ کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ، شعبہ اطلاعات
کراچی ۔۔۔28، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات نے ڈرگ رو ڈ شاہراہ فیصل میں کار کی ٹکر لگنے سے اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین دانش اور مصطفے ٰ کے شدید زخمی ہوجانے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں شعبہ اطلاعات نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی بد ترین خلاف ورزی ہولناک ٹریفک حادثات کا سبب بنتی ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو عملی اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔شعبہ اطلاعات نے عوام و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے کیمرہ مین دانش اور مصطفے کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔