پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر رفعت ہمایوں کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی تعزیت
کراچی۔۔۔27جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر رفعت ہمایوں کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔تفصیلا ت کے مطابق رفعت ہمایوں کے صاحبزادے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔رابطہ کمیٹی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)