روزنامہ نوائے وقت کراچی فیملی میگزین ایڈیٹرعلی سفیان آفاقی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی:27جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے روزنامہ نوائے وقت کراچی کے فیملی میگزین ایڈیٹرعلی سفیان آفاقی کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کویہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔(آمین)