کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔27جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ماڑی پور سیکٹر کے انچارج عبد الستار کاچھیلو کے والد محمد یعقوب ،ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ علی اکبر شاہ گوٹھ کے کارکن یاسین کے والد دودو میاں اور بلدیہ سیکٹر یونٹ 117کے کارکن اسرار کے بھائی وقار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومین کو اپنی جوارحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)