کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔27جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ملیر سیکٹریونٹ 95کے کارکن سید حسن عباس ،کورنگی سیکٹر یونٹ 70کے کارکن نعیم احمد اور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ شاہنواز بھٹو کالونی کے کارکن شاہد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)