Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت اور اسکے وزراء نے مارشل لاء کے سوالات پرٹھوس و مدلل جواب دینے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


سندھ حکومت اور اسکے وزراء نے مارشل لاء کے سوالات پرٹھوس و مدلل جواب دینے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 1/23/2015
سندھ حکومت اور اسکے وزراء نے مارشل لاء کے سوالات پرٹھوس و مدلل جواب دینے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
شرجیل میمن کا یہ کہنا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایاجائے گا جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے عذرِ گناہ بدتراز گناہ کے مترادف ہے،اراکین سندھ اسمبلی 
صوبہ سندھ میں نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں جو اقدامات کئے جارہے ہیں وہ سب آمرانہ دور کی زندہ مثال پیش کررہے ہیں ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
شرجیل میمن اور حکومتی وزراء بدامنی ، بد عنوانی اور اقرباء پروری پر پردہ ڈال رہے ہیں اور خواب مدہوشی میں رہ کر حکومتی عیش و عشرت اور لذت کا شکار ہوچکے ہیں، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے نام نہاد جمہوریت کے اچھے ہونے کا راگ الاپاجارہا ہے جبکہ عوام ایسی جمہوریت اور اس کو چلانے والوں کو چیخ چیخ کر دہائیاں دے رہے ہیں اور اس سے نجات کی دعائیں کررہے ہیں، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
کراچی ۔۔۔23، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کے ذریعے ہی امن و عامہ قائم کیاجاسکتا ہے جبکہ سندھ حکومت اور اسکے وزراء نے مارشل لاء کے سوالات پرٹھوس و مدلل جواب دینے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سمیت سندھ میں جگہ جگہ جرائم کے اڈے قائم ہوچکے ہیں جن کی سرپرستی حکومت سندھ کررہی ہے ، عوام جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کے ہاتھوں جان و مال کے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومتی وزراء چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کے نفاذ کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا موقف ہے اس پروہ یہ بتاناپسند کریں گے کہ پہلا سول ایڈمنسٹریٹر کون تھا ؟۔سندھ کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایوب خان کی گود میں پلنے والے آج جمہوریت کی بات کس منہ سے کررہے ہیں ؟ یہ حقائق پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے منہ پر سیاہ داغ ہے جو کسی صورت نہیں دھلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ فرانسیسی قونصل خانے پر توہین رسالتؐ کے خلاف احتجاج کے نام پر جو حملہ کیا گیا اور جس میں 2صحافیوں کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تو اس مسئلے پر سندھ اسمبلی میں بات کرنے کیوں نہیں دی جارہی ہے کہ حملہ آوروں کو کیوں تحفظ فراہم کیاگیا اوران کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی ؟ انہوں نے کہاکہ ایک جانب پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے نہاد جمہوریت کے اچھے ہونے کا راگ الاپاجارہا ہے جبکہ دوسری طرف عوام ایسی جمہوریت اور اس کو چلانے والوں کو چیخ چیخ کر دہائیاں دے رہے ہیں اور اس سے نجات کی دعائیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کا یہ کہنا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایاجائے گا جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا عذرِ گناہ بدتراز گناہ کے مترادف ہے کیونکہ صوبہ سندھ میں نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں جو اقدامات کئے جارہے ہیں وہ سب آمرانہ دور کی زندہ مثال پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لیاجارہا ہے ، سندھ میں سب سے زیادہ شوگر ملیں کس کی ہیں ؟اور کس کو فائدہ پہنچایاجارہا ہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی نام نہا داور بد ترین جمہوریت نے جمہوری اصولوں کو شرما دیا ہے اور شرجیل میمن اور حکومتی وزراء جس طرح سے سندھ حکومت کی بدامنی ، بد عنوانی اور اقرباء پروری پر پردہ ڈال رہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خواب مدہوشی میں ہیں اور حکومتی عیش و عشرت اور لذت کا شکار ہوچکے ہیں ۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ شرجیل میمن کا نام نہاد اور آمرانہ طرز کی جمہوریت کی وکالت اور اس کا تحفظ کرنا بھی آمریت ہے لہٰذا شرجیل میمن اور حکومتی وزراء اپنے گریبانوں میں جھانکھیں اورسندھ کے نازک حالات میں مارشل لاء کے نفاذ کے مطالبے کو جمہوریت دشمن اقدام قرار دینے کا سلسلہ بند کردیں ۔ 

9/30/2024 8:17:38 AM