Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات سے پیداہونے والے خلاء آسانی سے پر نہیں جاسکتا ،الطاف حسین


شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات سے پیداہونے والے خلاء آسانی سے پر نہیں جاسکتا ،الطاف حسین
 Posted on: 1/23/2015
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات سے پیداہونے والے خلاء آسانی سے پر نہیں جاسکتا ،الطاف حسین
سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات پرایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔23 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے شاہی خاندان،سعودی حکومت اورسعودی عوام سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات سے پیداہونے والے خلاء کو آسانی سے پر نہیں جاسکتا۔شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی سعودی عرب کی تعمیر وترقی کے لئے دی جانے والی خدمات تمام دنیاکے سامنے ہے۔جناب الطاف حسین نے مسلم دنیاخصوصاًمسجدنبوی ؐ ، بیت اللہ شریف کی تعمیروتوسیع اورعازمین حج وعمرہ کی خدمت اوران کودی جانے والی سہولیات کے لئے شاہ عبداللہ کی بے مثال خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسعودی شاہی خاندان ،سعودی حکومت اورعوام کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے۔(آمین)
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے نئے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعودکے لئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ وہ بالخصوص مسلم امہ کے اتحادویکجہتی کے لئے کام کرینگے۔
وڈیو
 

9/30/2024 8:17:24 AM