Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے تحت بلدیہ ڈگری کالج میں ’’گرلز گالا 2015ء ‘‘ کا انعقاد،طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت


اے پی ایم ایس او کے تحت بلدیہ ڈگری کالج میں ’’گرلز گالا 2015ء ‘‘ کا انعقاد،طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت
 Posted on: 1/22/2015
اے پی ایم ایس او کے تحت بلدیہ ڈگری کالج میں ’’گرلز گالا 2015ء ‘‘ کا انعقاد،طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت
گرلز گالا میں طالبات کے لئے میوزیکل کنسرٹ کے انعقاد کے علاوہ مہندی،چوڑیوں، کتابوں اور کھانوں سمیت مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے تھے
امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجوداے پی ایم ایس او، جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق آج بھی طلبہ
کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے مناسب پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے ، حق پرست سینیٹر بابر خان غوری 
کراچی ۔۔۔۔22؍جنوری2015ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتما م بلدیہ ڈگری کالج میں ::گرلز گالا 2015ء ‘‘کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے مختلف کالجز کی طالبات نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔گرلز گالا میں طالبات کے لئے مہندی،چوڑیوں، کتابوں اور کھانوں سمیت مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے تھے اور میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس سے طالبات محظوظ ہوتی رہیں۔گرلز اگالا میں طالبات نے مختلف پروگرام پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔ گرلز گالا کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر حق پرست سینیٹر بابر غوری نے شرکت کی جبکہ اس موقع پررکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ،رکن قومی اسمبلی کشور زہرا ،اراکین سندھ اسمبلی عبدالحسیب ، کامران اختر،یوسف شہوانی اور شازیہ فاروق پٹنی بھی موجود تھیں ۔ طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست سینیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجوداے پی ایم ایس اوکی جانب سے جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے عین مطابق آج بھی طلبہ کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مذہبی منافرت اپنے عروج پر ہے اور خواتین کو قدم قدم پر پابندیوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود باہمت اور تعلیم یافتہ خواتین جہاں تعلیمی سرگرمیوں میں آگے ہیں وہیں خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں جو ملک و قوم کیلئے خوش آئند ہے ۔


9/30/2024 8:19:24 AM