ایم کیوایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج عارف شاہ کے بڑے بھائی سید سلمان رضا کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔21، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گلگت بلتستان کمیٹی کے انچارج عارف شاہ کے بڑے بھائی سید سلمان رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور عارف شاہ سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین) دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے عارف شاہ کے بھائی سید سلمان رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اوراللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعا بھی کی ۔