Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ


ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/20/2015
ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان کے عوام کواس کافائدہ پہنچنے کے بجائے پیٹرول کے بحران کاسامناہے

وفاقی وزراء پیٹرول کے بحران کوحل کرنے کی عملی کوششیں کرنے کے بجائے ایک دوسرے محکمے پر اسکی ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی 
پیٹرول بحران کی ذمہ دار حکومت ہے اوریہ اسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کوحل کرے اورعوام کو اذیت سے نجات دلائے
عوام دکھاوے کے اجلاس یاکھوکھلے بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتے ہیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
حکومت جنگی بنیادوں پر اس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے وگرنہ قطاروں میں کھڑے ہوئے لوگ احتجاجاً سڑکوں پرہوں گے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم

کراچی۔۔۔ 20 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعدپاکستان کے عوام کوپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کافائدہ ہونا چاہیے تھا لیکن عوام کوفائدہ پہنچنے کے بجائے پیٹرول کے بحران کاسامناہے۔ بجلی اورگیس کے بعد ملک میں کئی روزسے پیٹرول کابحران جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں۔
پیٹرول پمپوں پر لگی ہوئی لمبی لمبی قطاروں میں نوجوانوں ہی کو نہیں بلکہ بزرگوں اورخواتین کو بھی کئی کئی گھنٹوں کھڑارہناپڑرہاہے لیکن وفاقی وزراء اس بحران کے خاتمہ کی عملی کوششیں کرنے کے بجائے نہایت بے حسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے محکمے پر اس بحران کی ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محکمہ کوئی بھی ہو، اس بحران کی ذمہ دار حکومت ہے اوریہ اسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو حل کرے اورعوام کواس بحران سے ہونے والی اذیت سے نجات دلائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام دکھاوے کے اجلاس یاکھوکھلے بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتے ہیں لہٰذاحکومت جنگی بنیادوں پر اس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے وگرنہ قطاروں میں کھڑے ہوئے لوگ احتجاجاً سڑکوں پرہوں گے۔

9/30/2024 8:17:53 AM