Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں گستاخی رسولؐ پر مشتعل اور جذباتی ہوکر ایسے ماورائے عقل اقدام نہیں کرنے چاہئے جس سے دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھا کر جاری آپریشن ضرب عضب کو سبوتاژ کرسکیں ، عامر خان

 Posted on: 1/19/2015

جماعت اسلامی ناموس رسالت ﷺ پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے، طارق محبوب 
کراچی ۔۔۔19، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عبد الحسیب نے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل سندھ کے صدر طارق محبوب سے ان کی رہائشگاہ واقع فیڈرل بی ایریا میں جاکر ملاقات کی ۔ اس موقع پر پیر مختار حسین صدیقی اور دیگر علمائے کرام سمیت ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے طارق محبوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی بھی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور کسی بھی فرد کو حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں گستاخی رسولؐ پر مشتعل اور جذباتی ہوکر ایسے ماورائے عقل اقدام نہیں کرنے چاہئے جس سے دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھا کر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور دیگر آپریشنز کو سبوتاژ کرسکیں ۔ اس موقع پر طارق محبوب نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کی نام نہاد چیمپئن جماعت اسلامی کے بانی مودودی کی انگنت کتابیں توہین رسالت ﷺ سے بھری ہوئی ہیں اور آج جماعت اسلامی ناموس رسالت ﷺ پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انبیاء کرام ؑ پر رقیق الزامات اور تنقید مودودی کی کتابوں کا حصہ ہیں اور یہ تمام ہی کتب تاریخ کے ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ دریں اثناء انہوں نے شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان کے شہادتوں کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی ۔

9/30/2024 8:18:04 AM