Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب سے پٹرول ، بجلی اور گیس کے بحران کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے حکومتی وزراء کی جانب سے ایک دوسرے پر کی جانے والی الزام تراشیاں افسوسناک ہیں ، صدر ایم کیوایم پنجاب میاں عتیق


پنجاب سے پٹرول ، بجلی اور گیس کے بحران کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے حکومتی وزراء کی جانب سے ایک دوسرے پر کی جانے والی الزام تراشیاں افسوسناک ہیں ، صدر ایم کیوایم پنجاب میاں عتیق
 Posted on: 1/19/2015
پنجاب سے پٹرول ، بجلی اور گیس کے بحران کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے حکومتی وزراء کی جانب سے ایک دوسرے پر کی جانے والی الزام تراشیاں افسوسناک ہیں ، صدر ایم کیوایم پنجاب میاں عتیق 
پٹرول ، گیس اور بجلی کے بحران کیلئے سنجیدہ طریقہ کار اپنانے کے بجائے حکومتی وفاقی وزراء ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرکے الٹا پے در پے پنجاب بھر کے عوام کو بحران در بحران میں مبتلا کررہے ہیں ، میاں عتیق 
وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور چوہدری نثار پٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں اس کے باوجود بحران برقرار رہنا سمجھ سے بالا تر اور حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ، میاں عتیق
وفاقی وزرا آپس کے لڑائی جھگڑے ختم کریں اور عوام کو پٹرول ، بجلی اور گیس کی مد میں فی الفور ریلیف فراہم کرنے 
کیلئے مثبت اقدامات عمل میں لائیں، میاں عتیق 
وزیراعظم وفاقی وزراء کی الزام تراشیاں بند کراکر پنجاب بھر کے عوام کو پٹرول ، بجلی اور گیس کے بحرانوں سے 
جلد از جلد عملی طور پرنجات دلائیں ، میاں عتیق 
پنجاب میں پٹرول ، بجلی اور گیس کے مسلسل او رسنگین بحران پر اظہار تشویش 
لاہور ۔۔۔19، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کے صدر میاں عتیق نے پنجاب میں پیٹرول ، بجلی اور گیس کے مسلسل اور سنگین بحران پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے پنجاب سے پٹرول ، بجلی اور گیس کے بحران کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے حکومتی وزراء کی جانب سے ایک دوسرے پر کی جانے والی الزام تراشیوں پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں کئی دنوں سے پٹرول کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے بحرانوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور عوام ان کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قلت کے باعث روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں لیکن ملک کی معیشت چلانے کے حکومتی دعویداروفاقی وزراء ہی جب معیشت روکنے کا باعث بنیں گے تو ایسی صورتحال میں عوام کس کی جانب دیکھیں اور کس سے اپنے مسائل کے حل کی امیدرکھیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار پٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں جبکہ چوہدری نثار بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ پٹرول بحران ہماری نااہلی ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب میں پٹرول ، بجلی اور گیس کا بحران برقرار رہنا اور عوام کو پریشانی اور مشکلات میں مبتلا رکھنا سمجھ سے بالا تر اوران بحرانوں پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پٹرول ، بجلی اور گیس کا بحران عملی طور پر حل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر سنجیدہ اقدامات کرنا اولین فریضہ ہے لہٰذا وفاقی وزرا آپس کے لڑائی جھگڑے ختم کریں اور عوام کو پٹرول ، بجلی اور گیس کی مد میں فی الفور ریلیف فراہم کرنے کیلئے مثبت اقدامات عمل میں لائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک پہلے ہی بحرانوں میں گھیرا ہوا ہے اور ایسی نازک ترین صورتحال میں عوام کی تکلیف کا احساس کرنے اور پٹرول ، بجلی اور گیس کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ طریقے سے کام کرنے کے بجائے حکومتی وفاقی وزراء الٹا پے درپے پنجاب بھر کے عوام کو بحران در بحران میں مبتلا کررہے ہیں جس سے عوام میں مایوسی اور ناامیدی کے احساسات جنم لے رہے ہیں ۔ میاں عتیق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پنجاب میں پیٹرول کے سنگین بحران کی تحقیقات کا حکم دینا خوش آئند ہے لیکن اس بحران پر حکومت کے وفاقی وزراء کی الزام تراشیاں بند کراکر پنجاب بھر کے عوام کو پٹرول ، بجلی اور گیس کے بحرانوں سے جلد از جلد عملی طور پر نجات دلائی جائے ۔

9/30/2024 8:15:21 AM