Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر محمد فاروق شیخ اور ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر محمد فاروق شیخ اور ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 1/18/2015
نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر محمد فاروق شیخ اور ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
شہر میں پروفیشنلز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کی وارداتیں منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دہشت گرد قتل و غارتگری کی وارداتیں کرکے شہر میں فرقہ واریت اور شورش پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ 
کو ناکام بنا یاجاسکے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
قتل و غارتگری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں بھی دیکھاجائے اور اس کے خلاف اسی نوعیت کے سخت اقدامات کئے جائیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرتے رہیں گے اور قانون کی گرفت سے محفوظ رہیں گے تو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے نتائج کس طرح اچھے ثابت ہوسکتے ہیں ؟ ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے اثرات سے شہر کراچی اور اس کے عوام کے تحفظ کیلئے بھی عملی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر محمد فاروق شیخ اور ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں پروفیشنلز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کی وارداتیں منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور دہشت گرد قتل و غارتگری کی وارداتیں کرکے شہر میں فرقہ واریت اور شورش پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ناکام بنا یاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم سمیت شہر کراچی کے تمام طبقات دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور حکومت کے ساتھ ہیں لیکن اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ جو سفاک دہشت گرد شہر میں قتل و غارتگری کررہے ہیں وہ آزاد راور قانون کی گرفت سے محفوظ رہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ شہر میں قتل و غارتگری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں بھی دیکھاجائے اور اس کے خلاف اسی نوعیت کے سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ ایک جانب شہریوں کی جان ومال کو تحفظ فراہم کیاجاسکے اور دوسری جانب قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب اندرونی طور پر ہی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرتے رہیں گے اور قانون کی گرفت سے محفوظ رہیں گے تو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے نتائج کس طرح اچھے ثابت ہوسکتے ہیں ؟ ۔ رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈاکٹر محمد فاروق شیخ اور دو پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں پروفیشنلز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے اثرات سے شہر کراچی اور اس کے عوام کے تحفظ کیلئے بھی عملی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

9/30/2024 8:17:35 AM