Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں پیٹرول کے سنگین بحران کا وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نوٹس لینے اور تحقیقات کا حکم دینے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا خیر مقدم


پنجاب میں پیٹرول کے سنگین بحران کا وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نوٹس لینے اور تحقیقات کا حکم دینے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا خیر مقدم
 Posted on: 1/18/2015
پنجاب میں پیٹرول کے سنگین بحران کا وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نوٹس لینے اور تحقیقات کا حکم دینے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا خیر مقدم 
پنجاب میں پیٹرول کے بحران کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کے بحران نے بھی شدت اختیار کی ہوئی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
گیس اور بجلی کا بحران کا بھی وزیراعظم کی توجہ کا متقاضی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قلت کے باعث معاشی ، تجارتی سرگرمیاں اور لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں اور عوام در بدر 
کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
پیٹرول کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے بحران کو جلد از جلد دور کرنے کیلئے تیز ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور 
ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں پیٹرول کے سنگین بحران پر وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے نوٹس لینے اور تحقیقات کا حکم دینے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب میں پیٹرول کے بحران کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کے بحران نے بھی شدت اختیار کی ہوئی ہے اور گیس اور بجلی کا بحران بھی وزیراعظم کی توجہ کا متقاضی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کچھ روز قبل بھی ایم کیوایم نے پنجاب میں پیٹرول ، بجلی اور گیس کے سنگین بحران کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی جس کے باعث معاشی ، تجارتی سرگرمیاں اور لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں اور عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیٹرول اور اس کی مصنوعات انسانی زندگی کا لازمی جز ہے اوراس کے مسلسل بحران سے ملک معاشی طور پر پستی کا شکار ہورہا تھا اور ایسے میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پیٹرول کے سنگین بحران کا نوٹس لینا اور اس کی تحقیقات کا حکم دینا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ ملک کو معاشی طور پرتنزلی کی جانب جانے سے بچانے کا مستحسن اقدام ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں پیٹرول کے سنگین بحران کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کی بندش کا بھی نوٹس لیاجائے اور پیٹرول ، بجلی اور گیس کے بحران کو جلد از جلد دور کرنے کیلئے تیز ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

9/30/2024 8:16:15 AM