Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے اور ان کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار مذمت


ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے اور ان کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 1/18/2015
ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے اور ان کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
ناظم آباد میں پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کیاجائے، الطاف حسین کا آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سندھ سے مطالبہ 
ناظم آباد میں تواتر کے ساتھ نامعلوم دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کرکے معصوم عوام کا مسلسل قتل کررہے ہیں ، الطاف حسین 
اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت ہر علاقے ، محلے کی ہر گلی میں ویجلینس کمیٹیاں یعنی چوکیداری نظام قائم کریں اور اپنی گلیوں اور محلوں کی حفاظت کریں ، کراچی کے عوام سے الطاف حسین کی اپیل 
لندن۔۔۔18، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ناظم آباد میں مسجد کے باہر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دونوں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ناظم آباد میں پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کیاجائے کیونکہ ناظم آباد میں تواتر کے ساتھ نامعلوم دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کرکے معصوم عوام کا مسلسل قتل کررہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ امن و عامہ کے حالات انتہائی نازک ہیں ، میں متعدد بار کراچی کے عوام سے اپیلیں کرچکا ہوں کہ اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت ہر علاقے ، محلے کی ہر گلی میں ویجلینس کمیٹیاں یعنی چوکیداری نظام قائم کریں اور اپنی گلیوں اور محلوں کی حفاظت کریں ۔ 

9/30/2024 8:20:23 AM