Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں’’دنیاکی بدلتی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب‘‘کے عنوان سے مکالمہ کاانعقاد؍مجموعی خبر


ایم کیوایم کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں’’دنیاکی بدلتی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب‘‘کے عنوان سے مکالمہ کاانعقاد؍مجموعی خبر
 Posted on: 1/17/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈمیں’’دنیاکی بدلتی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب‘‘کے عنوان سے مکالمہ کاانعقاد؍مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کی شام لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں’’دنیاکی بدلتی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب‘‘کے عنوان سے خصوصی مکالمے کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے اکابرین،کرسچن مذہب کے بشپ اورفادرز،ہندومذہب کے مہاراج ،سکھ گہیان،دانشور،تجزیہ نگار،کالم نویس،انیکرز،صحافی ،پروفیسرز، ڈاکٹرز،انجینئرزاورزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے اپنے وفودکے ہمراہ خصوصی طورپر شرکت کی۔ مکالمے کے تمام شرکاء سے ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی فکرانگزخطاب کیااورمکالمے میں ان کی بھرپور شرکت کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدیدکہااور ان سے قرآن وسنت اورحدیث کی روشنی میں دلائل کے ساتھ تہذیبوں اور مذاہب پرسحرانگزخصوصی گفتگوکی،جناب الطاف حسین نے شرکاء کوسانحہ پشاورآرمی پبلک اسکول کے معصوم شہیدوں کے پکارکے عنوان سے حالیہ لکھی گئی اپنی تازہ نظم بھی پڑھ سنائی اورمکالمے کے توسط سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قراردادپیش کی جسے شرکاء نے متفقہ رائے سے منظور کیا ۔ دنیا کی بدلتی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب کے عنوان سے مکالمے کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈعزیز آباد میں ایم کیوایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اور اس سلسلے میں گراؤنڈمیں بڑااوردیدہ زیب پنڈال تیارکیاگیاجس میں سامنے کی جانب اسٹیج تیارکیاگیاجس پرمختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،مشائخ و عظام،بشپ ،فادر، مہاراج اور گہیان اور معروف اینکر پرسن ، کالم نگار،دانشور،تجریہ نگاربراجماں تھے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصورواراکین رابطہ کمیٹی نے انچارج واراکین علماء کمیٹی کے ہمراہ مکالمے میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے اورمہمانان گرامی کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے انہیں خوش آمدیدکہا اور ان کی آمدپرشکریہ اداکیا۔مکالمے کاآغازتلاوت قرآن پاک سے ہوامولاناناصریامین نے قرآن پاک تلاوت کی۔ 6بجکر30منٹ پراسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلیفون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرتمام شرکاء نے جناب الطاف حسین کودعاؤں کے ساتھ سلام پیش کیا۔ اسٹیج پرمولاناتنویرالحق تھانوی،مولانااسددیوبندی،علامہ عباس کمیلی،مولاناحسین مووسوی،شاہ سراج الحق قادری،مطلوب اعوان، علامہ کرار نقوی، علامہ اظہرحسین نقوی، علامہ امیرعبداللہ فاروقی، مولاناحنیف میمن،علامہ اطہرمشہدی،علامہ اکرام حسین،مولانازین العابدین، مولانایاسین افغانی، مولانا محمد مسکین ، مولانا اسددیوبندی،صاحبزادہ اظہررضاقادری،مفتی غلام محمدچشتی،علامہ مرتضیٰ خان،مولانامرزاطاہرعلی،پیرمقبول جان چشتی،شمس الحسن شمسی،مفتی محمدشمیم،علامہ سیدمحمدعلی شاہ،مولاناسیدعلی عباس،مفتی حافظ ارشادالحق،موسیٰ عابدی،مولانا محمدشمیم،مولانافیروزالدین رحمانی،مولاناارمان ارشدچشتی،،سیدیعقوب علی شاہ،علامہ سجادحسین بخاری،علامہ علی عرفان عابدی،علامہ باقرحسین زیدی،مولاناپیررفیق حسین، مطلوب اعوان، علامہ وقارحسین تقوی،پیرمختارحسین صدیقی القادری،ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی،علامہ آغانادر،فہیم احمدشاہجہاں پوری،شاہ سراج الحق قادری،محمدحسین لاکھانی، مولاناعرفان سلفی،علامہ اطہرحسین مشہدی،مفتی اعجاز احمد،مولاناارمان اسدچشتی،بشپ ڈاکٹراعجازعنایت،پنڈت شام لال ،سرداربھولاسنگھ،اینکر پرسن صدام طفیل،ارتضیٰ ،انیق احمد،مقتدا منصور،صیفان خان ،علی حسن،پروفیسرجلال الدین نوری،رضوان جعفر،محترمہ شازیہ خان،رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصور، رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشدحسین،ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹرنصرت شوکت،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،عارف خان ایڈووکیٹ ،غازی صلاح الدین،کہف الوریٰ ، اسلم آفریدی اورگلفرازخان خٹک موجودتھے۔مکالمہ بغیرکسی وقفے کے تین گھنٹے سے زائدجاری رہامکالمے کے اختتام پرممتازعالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میں شرپسندوں کے شرسے ملک کومحفوظ رکھنے ،اتحادبین مسلمین و اتحاد بین المذاہب کے فروغ اورپاکستان میں امن وامان کی بحالی،تمام اہل مذاہب کی جان ومال اور عزت وآبروکی حفاظت ، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے،دہشت گردی کانشانہ بننے والے ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن سمیت سانحہ پشاورکے شہداء کے بلنددرجات اورجناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعاکرائی۔بعدازاں مکالمے کے شرکاء کے لئے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے طعام کااہتمام کیاگیا۔

9/30/2024 8:19:11 AM