ایم کیوایم کے زیراہتمام آج دنیاکی بدلتی ہوئی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب کے عنوان سے مکالمہ منقعدکیاجائیگا
مکالمے میں تمام مذاہب ومکاتب فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات اورعلمائے کرام شرکت کرینگے جن سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین خصوصی گفتگوکریں گے
لندن۔۔۔17،جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام آج مورخہ 17جنوری2015ء ،بروز ہفتہ ،دوپہر 2بجے،لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں ’’دنیاکی بدلتی ہوئی صورتحال اور اتفاق بین المذاہب‘‘کے عنوان سے مکالمے کاانعقادکیاجارہاہے جس میں شریک تمام شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد’’ جناب الطاف حسین ‘‘ خصوصی گفتگو کرینگے۔ دنیاکی بدلتی ہوئی صورتحال اوراتفاق بین المذاہب مکالمے میں تمام مذاہب و مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور جیدعلمائے کرام مشائخ و عظام شرکت کریں گے۔