Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاکراچی میں قائم فرانسیسی قونصل خانے کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کی جانب سے پولیس و صحافیوں پر حملے کی مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاکراچی میں قائم فرانسیسی قونصل خانے کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کی جانب سے پولیس و صحافیوں پر حملے کی مذمت
 Posted on: 1/16/2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاکراچی میں قائم فرانسیسی قونصل خانے کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کی جانب سے پولیس و صحافیوں پر حملے کی مذمت 
اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈ کی جانب سے صحافیوں اور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ میں فوٹو گرافراور کیمرہ مین شدید زخمی ہوگئے ، رابطہ کمیٹی
بین الاقوامی اخبارات و نیوز ایجنسیز نے فوٹو گرافرو کیمرہ مین کو گولی لگنے کے واقعہ میں ’’اسلامی جمعیت طلبہ ‘‘کے مظاہرین کی نشاندہی کی ہے
عوام ہوشیار ہوجائیں ،ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کا تھنڈر اسکوڈ میدان میں آ گیا ہے ،رابطہ کمیٹی
ریڈ زون میں قائم فرانسیسی قونصل خانے کے باہرپیش آنیوالا واقعہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے، رابطہ کمیٹی
نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے ، ایم کیوا یم بھی آزادی اظہار کے اس انداز کی سخت مذمت کرتی ہے، رابطہ کمیٹی
اس سے قبل بھی ان مذہبی انتہاء پسندوں نے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی آڑمیں شہر میں املاک کو جلایا اور اہم تنصیبات کونقصان پہنچایا تھا 
صحافی برادرری اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکوڈکی کوریج کا مکمل بائیکاٹ کردے ، رابطہ کمیٹی کی اپیل
فرانسیسی قونصل خانے کے باہر اسلحہ کے ہمراہ موجود مظاہرین کو مظاہرے کی اجازت دینے والی انتظامیہ اورریڈ زون میں پر تشدد مظاہرہ کرکے سیکورٹی نظام کو تہس نہس اورفائرنگ کرنے کا فی الفور نوٹس لیا جائے 
رابطہ کمیٹی کاوزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔16جنوری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں قائم فرانسیسی قونصل خانے کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کے غنڈہ عناصر کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور صحا فیوں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو سندھ حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ کے غنڈہ عناصر صحافیوں پر براہ راست گولیاں بر سا رہے ہیں تو دوسری جانب سندھ حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف کار روائی کرنے کے بجائے ان سے مذاکرات کر رہی ہے جس کے بعد وہ آزادانہ پریس کانفرنسز بھی کر رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے جس سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے جبکہ ایم کیوا یم بھی اظہار رائے کے اس انداز کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح فرانسیسی قونصل خانے کے باہر مٹھی بھر مظاہرین نے دہشتگردی اور فائرنگ کرکے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا ہے وہ افسوسنا ک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے تھنڈر اسکوڈ’’ اسلامی جمعیت طلبہ ‘‘ کے کارکنان نے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی آڑمیں شہر میں سرکاری و نجی املاک کو جلایا اور اہم تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور آج ایک مرتبہ پھر اسی قسم کی کوششوں کا آغاز ہو گیا ہے تاکہ سادہ لوح مسلمانوں کے جذبات کو بھڑ کا کر ایک طرف تو شہر کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکا جائے جبکہ دوسری طرف طالبان ااور انکے حامی مذہبی انتہاء پسندوں کے خلاف ہونیوالے آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنایا جاسکے اور شہر میں دہشت گردی اور فسادات کی آڑ لیکردہشتگردوں کے خلاف پارلیمنٹ سے منظور ہونیوالی 21ویں آئینی ترمیم کے استعمال سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور مسلح افواج کی توجہ ہٹائی جا سکے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نیوز چینلز میں دکھائی جانیوالی ویڈیو فوٹیج میں صاف دیکھاجاسکتا ہے کہ کس طرح اسلامی جمعیت طلبہ کے غنڈہ عناصر نے صحافیوں اور پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے فوٹو گرافر آصف حسن اورنجی ٹی وی کے کیمرہ مین عدیل اور ایک شہری شدید زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اخبارات و نیوز ایجنسیز واشنگٹن ٹائمز ، اے ایف پی اور رائٹرز سمیت دیگر نے فوٹو گرافر اور کیمرہ مین کو گولی لگنے کے واقعہ میں ’’اسلامی جمعیت طلبہ ‘‘ کے غنڈہ عناصر کی نشاندہی کی ہے جبکہ تمام پاکستانی نیوز چینلز نے نشریات کے دوران مظاہرین کی ہنگامی آرائی کو براہ راست نشر بھی کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے زخمی ہونیوالے صحافیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عوام ، سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کا حق ضرور محفوظ رکھیں لیکن اس دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے موقع پر موجود صحافیوں کا خیال رکھیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عوام ہوشیار ہوجائیں کیونکہ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کا تھنڈر اسکوڈ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گیا ہے اور گستاخانہ خاکوں کی آڑ لیکر قوم کو تقسیم کرنیوالے جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کا تھنڈر اسکواڈ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے میڈیا نمائندگان اور صحافی برادی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس قسم کے غنڈہ عناصر کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ کردیں ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانسیسی کونسل خانے کے باہر پر تشدد و اسلحہ کے ہمراہ موجود مظاہرین کو اجازت دینے والے انتظامیہ کے ذمہ داران اور ریڈ زون میں پر تشدد مظاہرہ کرکے سیکورٹی نظام کو تہس نہس کرنے کے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیکرقونصل خانے کے باہر فائرنگ میں ملوث مظاہرین کو گرفتار کرکے انکے خلا ف سخت کار روائی کریں تاکہ جماعت اسلامی کے تھنڈر اسکواڈ کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو سکے۔

9/30/2024 8:19:47 AM