ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹریونٹ196 کے اسیرکارکن سیدعلی اصغرریدی کی اہلیہ روزینہ زہرا کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
مرحومہ کے نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی،حق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔15جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لا ئنزایریاسیکٹریونٹ196کے سینٹرل جیل میں اسیرکارکن سیدعلی اصغرریدی کی اہلیہ روزینہ زہرا کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے سیدعلی اصغرزیدی سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
مرحومہ کی نماز جنازہ بعدنمازمغرب حسینی امام بارگاہ میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدواسع جلیل،حق پرست ارکان اسمبلی ارشدوہرہ، محمد دلاور، لائنز ایریا سیکٹرکمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورمرحومہ کے عزیز واقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں مرحومہ کووادی حسین قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔