ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمدعادل صدیقی کے سسرصاحبزادہ مسرت حسین کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن۔۔۔15، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمدعادل صدیقی کے سسرصاحبزادہ مسرت حسین کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے عادل صدیقی، ان کی اہلیہ اورمرحوم کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مسرت حسین مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔