Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شہید اشرف خان کی فاتحہ سوئم ادا کردی گئی


ایم کیو ایم بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شہید اشرف خان کی فاتحہ سوئم ادا کردی گئی
 Posted on: 1/15/2015
ایم کیو ایم بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شہید اشرف خان کی فاتحہ سوئم ادا کردی گئی 
فاتحہ سوئم میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عامر خان ، محمد واسع جلیل، گلفراز خان خٹک، کارکنان اور عوام کی شرکت
کراچی ۔۔۔15جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شہید اشرف خان کی فاتحہ سوئم کا اجتماع جمعرات کے روز بعد نماز ظہر اورنگی ٹاؤن نمبر10 فریدکالونی میں شہید کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔فاتحہ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عامر خان ، محمد واسع جلیل، گلفراز خان خٹک، سیکٹر ز و یونٹس کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اشرف خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں جناب الطاف حسین کی جا نب سے اظہار تعزیت و ہمددردی کا اظہار کیا ۔ 
واضح رہے کہ اشرف خان ایم کیوا یم کی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی مرکزی جوائنٹ انچارج تھے جنہیں منگل کے روز نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے گھر سے نائن زیرو کیلئے آتے وقت فرید کالونی اورنگی ٹاؤن نمبر 10میں شدید فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا اشرف خان شہید کو 9گولیاں لگیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

9/30/2024 8:15:31 AM