Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے 9رکنی وفدکا 16دسمبرکو طالبان دہشت گردوں کی بدترین بربریت کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کا دورہ


ایم کیو ایم کے 9رکنی وفدکا 16دسمبرکو طالبان دہشت گردوں کی بدترین بربریت کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کا دورہ
 Posted on: 1/15/2015
ایم کیو ایم کے 9رکنی وفد کا 16دسمبرکو طالبان دہشت گردوں کی بدترین بربریت کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کا دورہ 
متاثرہ بچوں اور اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور سانحہ پشاور کی یاد میں 19دسمبر کوکراچی میں عظیم الشان ریلی کی تصاویر پر مبنی فوٹو البم پیش کیا
وفد میں ڈاکٹرمحمد فاروق ستار، بابر خان غوری،رشید گوڈیل، کشور زہرہ ، ثمن جعفری ،ریحان ہاشمی ،آصف حسنین،سفیان یوسف ، بیریسٹر محمد علی سیف اور کراچی و خیبر پختوانخوا سے تعلق رکھنے والے 5طالبعلم شامل 
جناب الطاف حسین نے 16دسمبر کے سانحہ کے بعد سے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا ،ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوا یم کے کارکنان دہشت گردی سے متاثرہ ایک ایک پاکستانی کے ساتھ ہیں اور یکجا ہوکردہشتگردی کا مقابلہ کریں گے
حکومت سانحہ پشاور کے شہداء کو ستارۂ جرأت و نشان حیدر اور پشاور کے عوام کیلئے ’’ ہلال استقلال ‘‘ کا اعلان کرے
سانحہ کو ایک ماہ گزر گیا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال دہشتگردی کیخلاف کوئی ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا گیا، بابر خان غوری
فوجی افسرا ن نے ایم کیو ایم کے وفد کو آرمی پبلک اسکول آمد پر خوش آمدید کہا اورقوم کو متحدکرنے کیلئے جناب الطاف حسین کے کلیدی کردار کو سراہا
تصاویر
وڈیو
پشاور۔۔15جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے 9رکنی وفدنے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میں جناب الطاف حسین کی ہدایت پر 16دسمبرکو طالبان دہشت گردوں کی بدترین بربیت کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا اور وہاں متاثرہ بچوں اور اسکول کی پرنسپل و انتظامیہ دیگرعہدیداران سے ملاقات کی ۔ ایم کیوا یم کے وفد نے اسکول پرنسپل کوسانحہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں 19دسمبر کو تبت سینٹر کراچی میں عظیم الشان ریلی اور شمعیں روشن کرنے کی تقریب کی تصاویر پر مبنی فوٹو البم پیش کیا۔وفد کے اراکین میں حق پرست سینیٹر بابر خان غوری،قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل، حق پرست اراکین قومی اسمبلی کشور زہرہ ، ثمن جعفری ،ریحان ہاشمی ،آصف حسنین،سفیان یوسف ، ایم کیو ایم خیبر پختونخواہ کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ،ملالہ یوسف زئی کی ہم جماعت طالبہ پروین سمیت کراچی اور خیبر پختوانخوا سے تعلق رکھنے والے 5طالبعلم شامل تھے ۔اس موقع پر وفد نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے بعد دوبارہ جرأت و بہادری سے اسکول آنے والے متاثرہ طالبعلموں سے ملاقات کرکے انہیں زبردست خراج تحسین اور مبارک باد پیش کی اور سانحہ میں شہید معصوم بچوں کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر سانحہ کے دوران معجزاتی طور پر بچ جانے والے معصوم بچو ں نے ایم کیوا یم اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ ہونیوالے ہولناک واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسکول کے معصوم طلبا و طالبات اور کالج انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوا یم کا وفد سانحہ پشاور کے متاثرہ بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک اسکول آیا ہے ، جناب الطاف حسین ،کارکنان اورہمدرد اول روز سے آرمی پبلک اسکول کے متاثرہ بچوں اور انکے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں اور شہدا کیلئے دعا گو ہیں۔فاروق ستا ر نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے 16دسمبر کے سانحہ کے بعد سے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے کارکنان دہشت گردی سے متاثرہ ایک ایک پاکستانی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم یک جان ہوکر مذہبی انتہاء پسند ی اور دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کو ستارۂ جرأت اور نشان حیدر دینے کا اعلان کرے اور گزشتہ 30سالوں سے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر پشاور کے عوام کی ہمت و جرأت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پشاور شہر کیلئے ’’ ہلال استقلال ‘‘ کا اعلان کرے۔بابر خان غوری نے کہا کہ سانحہ پشاور کو ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا گیا ہے اور حکمران دہشتگردوں کے خلاف مصلحت سے کام لے رہے ہیں ۔ بابر غوری نے اسکو ل کی پرنسپل و انتظامیہ کے عہدیدران اور موقع پر موجود فوجی افسران کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جناب الطاف حسین کے واضح مؤقف اور پشاور میں شہید معصوم اسکول طلبہ کیلئے انکی کوششوں سے بھی آگا ہ کیا ۔اس موقع پر اسکول کے معصوم بچوں سے ملتے ہوئے وفد کے اراکین آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے معصوم بچوں کو گلے لگا کرانہیں دلاسہ دیا۔وفد کی آرمی پبلک اسکول آمد کے موقع پر فوجی افسران نے ایم کیو ایم کے وفد کو خوش آمدید کہا اوردہشتگردی و انتہاء پسندی کے خلاف بالخصوص سانحہ پشاور کے بعد قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا کرنے کیلئے جناب الطاف حسین کے کلیدی کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔





9/30/2024 8:19:58 AM