حق پرست عوام ایم کیوایم کے سینئر رکن محمد انور کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین
محمد انورعلالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں
لندن۔۔۔15، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر رکن محمد انور کی شدید علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں،بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ محمد انور کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔ واضح رہے کہ محمد انورعلالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں