Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا 29 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں 18 مارچ کو انتہائی جوش وخروش اور جذبے سے منایا جائے گا


ایم کیوایم کا 29 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں 18 مارچ کو انتہائی جوش وخروش اور جذبے سے منایا جائے گا
 Posted on: 3/15/2013
ایم کیوایم کا 29 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں 18 مارچ کو انتہائی جوش وخروش اور جذبے سے منایا جائے گا
29ویں یوم تاسیس کامرکزی اجتماع صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص کے معروف گامااسٹیڈیم میں منعقد ہوگا
مرکزی اجتماع سے الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے
یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے سلسلے میں میرپور خاص زون کے تحت بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری
میرپور خاص قائدتحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے، خالد بن ولایت
میرپور خاص میں ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب
میرپورخاص:۔۔۔15؍مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کا29واںیوم تاسیس ہرسال کی طرح امسال بھی پاکستان سمیت دنیابھر18مارچ کوانتہائی جوش وخروش اورجذبے سے منایاجائے گا،یوم تاسیس کے سلسلے میں مرکزی اجتماع صوبہ سندھ کے شہرمیرپورخاص کے معروف گامااسٹیڈیم میں منعقدکیاجارہاہے جس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین انتہائی اہم اور فکر انگز خطاب کرینگے۔میرپورخاص کے گامااسٹیڈیم میں ایم کیوایم کے 29ویںیومِ تاسیس کے مرکزی اجتماع سے جناب الطاف حسین کے خطاب کے باعث میرپورخاص کے حق پرست عوام خصوصاًایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاہے جبکہ مرکزی اجتماع کوکامیاب بنانے اورعوام کی زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کویقینی بنانے کیلئے ایم کیوایم میرپور خاص زون کی جانب سے میرپورخاص کی مختلف یوسیز،ٹاؤن میں کارنر میٹنگز کاانعقادکیاجارہاہے جس میں حق پرست عوام بڑی تعدادمیں شرکت کررہے ہیں اور یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے میر پور خاص میں انعقاد پر اپنی خوشی اور تاثرات کااظہار بھی کررہے ہیں ۔ جبکہ ان کارنرمیٹنگزمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،منتخب حق پرست عوامی نمائندے، ایس ٹی سی کے ذمہ داران اورزونل کمیٹی کے ارکان شرکت کرکے عوام کویوم تاسیس کے مرکزی اجتماع میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ شب میرپورخاص کے زیر اہتمام سیکٹراے اورسیکٹربی میں علیحدہ علیحدہ کارنرمیٹنگز منعقدکی گئی جن میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی خالدبن ولایت ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان راناصدیقی،عائشہ آفتاب، میرپور خاص زون شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ عشرت بیگم،جوائنٹ محترمہ انچارجزنسرین شکوراور محترمہ رضہ شریف نے شرکت کی ۔ کارنرمیٹنگ سے اپنے خطاب مقررین نے کہاکہ میرپورخاص قائدتحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کاشہرہے ،ایم کیوایم کا18مارچ کو مرکزی جلسہ ملک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدکا مقصدملک سے جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کاخاتمہ اورملک میں غریب ومتوسطہ طبقے کے حکمرانی قائم کرناہے۔انہوں نے میٹنگزکے شرکاء کوایم کیوایم کے29ویںیوم تاسیس کی پیشگی مبارکباداوریوم تاسیس میں بھرپورشرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ 18مارچ کومیرپورخاص کے غیورعوام مائیں،بہنیں،بزرگ،نوجوان ،بچے خصوصاً طلبہ وطالبات جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کااظہارکریں گے اورگامااوسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیںیوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت کریں گے۔
 

12/22/2024 10:01:15 PM