بلو چستان میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کاقتل حکومت اور اسکے اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار
گورنر راج کے نفاذ کے باوجود بلو چستا ن میں جاری یہ افسوناک واقعات تشویشنا ک ہیں
کراچی۔۔12مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کوئٹہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈسٹر کٹ کمشنر ضیا ء اللہ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اور اسے حکومت اور اسکے اداروں کی ناکامی کاایک اور ثبوت قر ار دیا ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد بھی بلوچستان میں جاری بدامنی کے واقعات تشویشناک ہیں جہاں بیگنا ہ عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں کا قتل بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ضیاء اللہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور بلو چستان کو بدامنی سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس اقدامت کئے جائیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ضیا ء اللہ مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
*****