بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کا بل منظور کرکے ایک روشن پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، رابطہ کمیٹی
بل کی منظوری پر تمام اراکین قومی اسمبلی اور سول سوسائٹی کے افراد زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں
کراچی۔۔۔12،مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کے خلاف بل کی اتفاق رائے سے منظوری کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں مستقبل کے معماروں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور قومی اسمبلی کے ایوان میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کا بل منظور کرکے ایک روشن پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے جس پر تمام اراکین قومی اسمبلی اور اس قانون سازی کیلئے جدوجہد کرنے والے سول سوسائٹی کے افراد زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔