لانڈھی خرم آبادبم دھماکہ میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن شمشیرخان اوران کے صاحبزادے عالیان خان شہیدکوکورنگی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
کراچی :۔۔۔11، مارچ2013ء
لانڈھی خرم آبادبم دھماکے میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن شمشیرخان شہیداوران کے صاحبزادے عالیان خان شہیدکوسوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان کورنگی نمبر6کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔شہداء کی نمازجنازہ لانڈھی کی مقامی مسجدمیں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی خالدافتخار،عامرمعین پیرزادہ،علیم الرحمن ،شیخ محمدافضل،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،لانڈھی اورکورنگی سیکٹرکمیٹی کے ارکان،علاقائی یونٹوں کے عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اورشہداء کے عزیزواقارب نے شرکت کرکے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااورشہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کیلئے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائیں کیں۔