Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ بادامی باغ نے پنجاب حکومت اور انتہا پسندوں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ۔ ایم کیو ایم امریکہ


سانحہ بادامی باغ نے پنجاب حکومت اور انتہا پسندوں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ۔ ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 3/11/2013
سانحہ بادامی باغ نے پنجاب حکومت اور انتہا پسندوں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ۔ ایم کیو ایم امریکہ
واشنگٹن ڈی سی : 03-11-2013
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی توصیف خان، وسیم زیدی، ثاقب محی الدین، وکیل جمالی، محمد ظہیر، علی حسن، عامر قاضی، گل محمد ، اسد صدیقی نے بادامی باغ لاہور میں عیسائی آبادی پر حملے اور ان کے مکانات اور املاک نذر آتش کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم امریکہ کے مرکزی ذمہ داران نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ نظریہ پاکستان پر کھلا حملہ ہے جس نے ریاست کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں جہاں اقلیتی برادری کو یکساں حقوق اور تحفظ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا آج اقلیتیں کی عبادت گاہیں اور آبادیاں چند مذہبی انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بادامی باغ کے انسانیت سوز واقعہ نے ثابت کر دیا ہے کہ مذہبی انتہا پسند اور شدت پسند گروپ پنجاب حکومت کے زیر سایہ نہ صرف پھل پھول رہے ہیں بلکہ پورے ملک میں اپنی کاروائیوں کے لئے پنجاب کی سر زمین کو استعمال بھی کر رہے ہیں ۔انہوں نے پاکستان کی مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ ایم کیو ایم مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو مکمل انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور کالعدم انتہا پسند گروپس کی حمایت بند کرے اور سانحہ بادامی باغ پر اپنی ناکامی اور نااہلی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔ 

12/22/2024 9:59:57 PM