ریاست کو یرغمال بنا کر اپنے نظریات کو مسلط کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جاری ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار ہے، حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں
لانڈھی میں ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹبال اسٹیڈیم و دیگر مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب
کراچی ۔۔9مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں مذہبی منافرت کو ہوادی جارہی ہے ، اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار ہے، آج بادامی باغ لاہور میں مسیحی آبادی پر حملے اور مکانات کو نذرآتش کئے جانے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کو اپنے صوبے سے نکال کر دوسرے صوبے میں بھیج رہی ہے جبکہ ریاست کو یر غمال بنا کر اپنے نظریات کو مسلط کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جاری ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روزاین اے 255 حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اورپی ایس 122سے اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار کے فنڈسے لانڈھی میں مکمل ہونیوالی مختلف ترقیاتی اسکیموں اورلانڈھی 36میں ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسیٹیڈیم،فاروق بیگ شہید پارک اور افضاء فٹبال اکیڈمی کی افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کے دوران کہی۔افتتاحی تقریب میں لانڈھی کے عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی آصف حسنین اور رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورعلاقائی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ لیاری آپریشن میں کسی بھی فرمائش پر نہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انفارمیشن پر کیا جارہا ہے، ایم کیوایم کی خواہش ہے کہ کراچی شہر میں امن وامان قائم ہو،ایم کیو ایم نے ہمیشہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی ہے،ہمیشہ نوجوانوں کو بہتر سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہاہے کہ نگراں حکومتیں جو بھی آئیں ، انہیں شفاف انتخابات کرانا ہونگے اور نگراں سیٹ اپ کیلئے ناموں کو کسی بھی جماعت کو اناکا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، نگراں سیٹ اپ کے لئے تمام جماعتوں سے وسیع بنیاد پر مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ لانڈھی اور کورنگی کے ہر ٹاؤن میں یونیورسٹی قائم کرنے کا عز م رکھتے ہیں۔ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے کہاکہ حق پرست قیادت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اور وژن پر عمل پیراہے اورتمام ترمصائب ومشکلات کے باوجودعوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیوریج کا نیا سٹم قائم کیا گیا جو پورے لانڈھی اور آدھے سے کورنگی کو کور کریگاجوقائد تحریک کی جانب سے لانڈھی کی عوام کے لئے تحٖفہ ہے ،انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پرحق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار اورلانڈھی کے عوام کو مبارکبادپیش کی اورکہاکہ حق پرست قیادت آئندہ بھی ترقیاتی منصوبوں کے تحفے دیتی رہیگی۔تقریب سے حق پرست ارکان اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔