Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد ایک اہم اور تاریخی شہر ہے لیکن حکمرانوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر کے عوام کویونیورسٹی سے محروم رکھا ، رکن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین


حیدرآباد ایک اہم اور تاریخی شہر ہے لیکن حکمرانوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر کے عوام کویونیورسٹی سے محروم رکھا ، رکن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین
 Posted on: 1/14/2015
حیدرآباد ایک اہم اور تاریخی شہر ہے لیکن حکمرانوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر کے عوام کویو نیورسٹی سے محروم رکھا ،
رکن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین
پیپلز پارٹی نے ملک ریاض سے بلاول ہاؤس مانگے لیکن جناب الطاف حسین نے کراچی اورحیدرآبادمیں یونیورسٹیز کا مطالبہ کیا، غازی صلاح الدین
ایم کیو ایم کو اقتدار ملا تو پاکستان کے دیگر صوبوں سمیت سندھ بھر میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا دینگے، غازی صلاح الدین
تقریب سے رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم ، زونل انچارج حیدر آبادنوید شمسی و دیگر کا اظہار خیال
ایم کیو ایم شعبہ خواتین حیدرآباد کے زیر اہتمام جامعہ الطاف حسین کے اعلان کی خوشی میں منعقد ہونے والی دعوت حلیم
حیدرآباد۔۔۔14،جنوری،2015ء
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے شعبہ خواتین کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی کے اعلان کی خوشی میں ہونے والی دعوت حلیم کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ حیدرآباد قائدِ تحریک الطاف حسین کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ایک اہم اور تاریخی شہر ہے لیکن اس کے باوجود حکمران طبقے نے سوچی سمجھی مذموم سازش کے تحت حیدرآباد شہر کے عوام کو اُن کے بنیادی حق یو نیورسٹی سے محروم رکھا ۔ اس موقع پر اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی یاور فیصل ، رشید بھیا ، زاہدہ بیگم ،اراکین سندھ اسمبلی ناہید بیگم ، عائشہ آفتاب ، رعنا انصار ، حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ، دلاور قریشی ، راشد خلجی، صابر حسین قائمخانی ، شعبہ خواتین حیدرآبا د کی انچارج رضوانہ اسلم و اراکین اور سیکٹر ز ، یونٹس اور ہمدرد حق پرست خواتین کی کثیر تعدا د بھی موجود تھی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے کہا کہ سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا تھا کہ حیدرآباد یو نیورسٹی کے قیام کی راہ میں دیوار بن جاؤ ں گا لیکن جناب الطاف حسین نے اس دیوار کوریزہ ریزہ کردیا اور حیدرآباد کے شہریوں کے دیرینہ مطالبے کو عملی جدوجہدسے پورا کیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کالی موری کے پروگرام میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرنے والے تھے تو اس وقت کے سابق وزیر تعلیم سندھ نے انہیں یونیورسٹی کا اعلا ن کرنے سے روک دیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نے ملک ریاض سے پشاور لاہوور اور دیگر شہروں میں بلاول ہاؤس مانگے لیکن جناب الطاف حسین نے کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے لئے یونیورسٹیز کے قیام کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو اقتدار ملا تو پاکستان کے دیگر صوبوں سمیت سندھ بھر میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا دینگے۔ رکن سندھ تنظیمی کمیٹی زاہد ہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کی مخلصانہ جدوجہد کا ایک اور ثبوت حیدرآباد کی عوام کیلئے یونیورسٹی کے قیام کے اعلان اور اس پر تیزی سے جاری عملی پیش رفت کی صورت میں دنیا بھر کے سامنے ہے۔حق پرست ایم پی اے ناہید بیگم نے کہا کہ الطاف حسین یونیورسٹی میں عوام بلا امتیاز تعلیم حاصل کریں گے۔اس موقع پر حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 66 سال گزرنے کے باوجود بھی سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد شہری یونیورسٹی سے محروم تھا اور حیدرآباد کے شہریوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ شہر میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے لیکن دو فیصد طبقہ اس راہ میں مسلسل رکاوٹ بنا ہوا تھا اور اس رکاوٹ کو توڑ کر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے مخلص عوامی راہنما ہونے کا ایک اور ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ شخصیت ہیں جن کی بدولت آج ہم سب ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔







9/30/2024 8:18:09 AM