Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
(مذہب کی تبدیلی کا عمل ) تحریر ارشد حسین )
Posted on: 3/9/2013 1
(مذہب کی تبدیلی کا عمل )
[email protected]
,ukتحریر ارشد حسین
کہنے کو پاکستان ایک آزاد ریاست ہے جو دنیا کے نقشے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے شامل ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری جس میں ہندو ،عیسائی ، سیکھ سمیت دیگر ممالک کے لو گ بھی بڑی تعداد میں رچے بسے ہوئے ہیں اور ایک آزاد زندگی گزررہے تھے یہ وہ لوگ ہیں جو قیام پاکستان سے قبل یہاں رہائش پذیر تھے جو آج بھی مستقل باشندے ہیں۔ جس طرح پاکستان بننے سے قبل مسلمان ہندو ستان میں رہائش پذیر تھے لیکن وہاں سے تمام مسلمان بعد میں پاکستان نہیں آئے تھے اور جو مسلمان آج بھی ہندو ستان میں ہیں مگر مستقل باشندے کے طور پر وہ ہندوستانی ہی کہلاتے ہیں اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ وہ ایک سیکولر ملک ہے اور ہر شہری کومساوی حقوق حاصل ہیں وہاں رہنے والوں کا اپنا اپنا مذہب ہے جسکا احترام بھی ہے اور تحفظ بھی وہاں کوئی اقلیتی نہیں بلکہ سبس ہندوستانی کہلا تے ہیں ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو لوگ قیام پاکستان سے قبل یہاں آباد تھے اس ملک کے بننے کے بعد وہ اقلیتی کہلانے لگے جبکہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کے حقوق بھی ریاست میں بسنے والے تمام شہر یوں کے برابر ہیں ۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس ملک میں مستقل رہنے والے شہریوں کو ان کے مساوی حقو ق سے محروم رکھا گیا ہے بلکہ ان کو اقلیت کا نام دے کر انہیں احساس محرومی میں مبتلا کر دیا گیا ۔
پاکستان ایک آزادریاست ہے جہاںآئین وقانون تمام مذاہب ،فقہواورمسالک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی عوام پوری آزادی سے زندگی گزارنے کا حق فراہم کرتاہے تاہم اگر یہ کہا جائے کہ یہ سب کچھ محض کتابوں ،مثالوں ، دعوؤ ں ،سیمناروں ،جلسوں اورمختلف تقاریب تک محدو د ہے تو غلط نہ ہوگا ۔ ارباب اختیار، حکمراں اور چند نام نہاد سیاسی ومذہبی رہنما ء ہندو اور عیسائی برادی سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق پاکستان کے مساوی قر ار تو دیتے ہیں مگر عملی طور پراپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔ جس طرح ملک میں بسنے والی ہندوسمیت دیگر اقلیتی خواتین خصوصاً جوان لڑکیوں کواغواء کرکے زبردستی مذہب تبدیل کروانے اور انکی شادیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ان کے ساتھ ظلم وزیادتی،ناانصافی غیروں جیسابرتاؤ کیا جارہا ہے، کہیں انہیں برہنہ کر کے سرعام رسوا کیا جارہا ہے تو کسی جگہ ان خواتین کو ذہنی وجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو کسی مقام پر ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی جارہی ہیں۔ اور ظلم وزیادتی کے نہ رکنے والے واقعات اور ان کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا اس بات کا غماز ہے کہ جو بدقسمتی سے یہاں نہ صرف آئینی و قانونی اور جمہوری عمل کو بری طرح پامال کیا جارہا ہے جس سے دنیا بھر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کو خواتین پر مظالم ڈھانے جانے والے ملک کی حیثیت سے شناخت کیا جارہا ہے۔ملک کے مختلف حصوں خصوصاًدیہی علاقوں میں ہندوخواتین اور نوجوان لڑکیوں کواغواء کرکے ان کا مذہب تبدیل کرنے کے عمل کے باعث ہندو سمیت تما م اقلیتی برادری میں نہ صرف شدیدغم وغصہ ،بے چینی ومایوسی پائی جارہی ہے بلکہ وہ عدم تحفظ کاشکار بھی ہیں جس کے سبب اقلیتی برادری نہ صرف سراپا احتجاج ہے بلکہ مختلف علاقوں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں یہ صورتحال ملک بھر کے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر اس کا ردعمل دیگر ممالک کے عوام کی جانب سے بھی شروع کر دیا گیا تو یقیناًدیگر ممالک میں بسنے والے اقلیتی خصوصاً پاکستانی خواتین کیلئے پر یشان کن ہو سکتا ہے۔ لہٰذا حکومت وقت اور ارباب اختیار کو چاہیئے کہ وہ اس حساس معاملے پر فوری توجہ دے اور ہندو سمیت تمام اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کر نے میں مثبت اور ٹھو س اقدامات کر ے۔
12/22/2024 9:21:47 PM
سب کی شناخت ہے تو مہاجر شناخت سے انکار کیوں؟
...
20 Dec 2024
میں نے آج سے 27 سال قبل پاکستان میں جاری کرپٹ نظام کے بارے میں جن خیال
...
20 Dec 2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کوی
...
17 Dec 2024
خدارا مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھیں
...
16 Dec 2024
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ
...
13 Dec 2024
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا
...
09 Dec 2024
یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خو
...
09 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us