Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل ہونے والے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے کارکن فراز عالم شہید کے ماموں سید متین حسین کی مدعیت میں کھوکھراپار تھانے میںFIRاندراج کیلئے درخواست جمع کرادی

پولیس حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل ہونے والے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے کارکن فراز عالم شہید کے ماموں سید متین حسین کی مدعیت میں کھوکھراپار تھانے میںFIRاندراج کیلئے درخواست جمع کرادی
 Posted on: 1/14/2015
پولیس حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل ہونے والے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے کارکن فراز عالم شہید کے ماموں سید متین حسین کی مدعیت میں کھوکھراپار تھانے میںFIRاندراج کیلئے درخواست جمع کرادی 
سید متین حسین نے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ساجد احمد ، ندیم راضی اور اشفاق منگی کے ہمراہ کھوکھرا پار تھانے جمع کرائی 
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے دوران حراست پولیس والوں نے فراز عالم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیا ہے ۔

کراچی :۔۔14؍ جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ ملیر سیکٹر کارکن سید فراز عالم کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف گزشتہ روزز فراز عالم کے ماموں سید متین حسین ولد عابد حسین کی مدعیت میں کھوکھراپار تھانہ میں FIRدرج کرنے کیلئے پولیس کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیوایم حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ندیم راضی اور اشفاق منگی بھی موجود تھے ۔ درخواست پر سید فراز عالم کے ماموسید متین حسین کے دستخط موجو ہیں ۔ سید متین حسین ولد عابد حسین نے درخواست میں مقدمہ قتل و تجوزات اختیارات و بہیمانہ تشدد کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے ۔انہوں نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ میرے بھانجے فرازعالم کوپولیس والوں نے حراست کے دوران وحشیانہ تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کیا ہے ۔ فرازعالم کو 28دسمبر 2014ء کو کھوکھراپارتھانے کی پولیس نے گرفتارکیاتھا،یہ پولیس کی حراست میں ہی تھے کے دوران حراست پولیس والوں نے فرازعالم کووحشیانہ تشددکانشانہ بنایا گیا۔ مجھ سمیت فراز عالم کے اہل خانہ کو فراز عالم کی موت کی خبر مورخہ 10جنوری 2015ء کو دی گئی اور اس کھلے قتل کو دل کے دورے کانتیجہ قراردیاگیاجو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

9/30/2024 8:17:24 AM