Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دورانِ حراست بہیمانہ تشدد سے قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے


دورانِ حراست بہیمانہ تشدد سے قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
 Posted on: 1/13/2015
دورانِ حراست بہیمانہ تشدد سے قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
کراچی آپریشن کے نام پر صرف مخصوص افراد اور کمیونٹی کو بدترین تعصب کا نشانہ بنا کر انکا قتل عام کیا جارہا ہے ،جنیدفہمی
کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں، غیر انسانی وحشیانہ تشدد اور نشانہ وار قتل کے سلسلہ کو فی الفور بند کرا کر مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،محمدارشدحسین
شکاگو۔۔۔۔13جنوری2015ء
کراچی میں کھوکھراپار پولیس کے اہلکاروں کے ہاتھوں دورانِ حراست بہیمانہ تشدد سے ماورائے عدالت قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سید فراز عالم شہید اور گرفتاری کے بعدلاپتہ کئے گئے ایم کیو ایم کے کارکنان وہمدروں محمد ریحان، سید نعیم جعفری شہید ، سید جعفر عباس شہید اور نشانہ وار قتل کئے جانے والے ایم کیو ایم کے کارکن عبدالرؤف شہید سمیت کراچی میں جاری نام نہاد اپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف چیپٹرز کے زیر اہتمام16سے زائدشہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکینِ سینٹرل کمیٹی، چیپٹر انچارجز، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داراوں وکارکنان اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہروں میں موجود شرکاء نے ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں، ان پر وحشیانہ تشدد اور مسلسل نشانہ وار قتل کئے جانے کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور شرکا ء حکومت سندھ اور متعلقہ نااہل انتظامیہ،متعصب اہلکاروں اوروزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہاکہ آج ظلم کرنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ کے گھردیرہے اندھیرنہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی وردیوں میں خون آشام درندے چھپے ہیں جو ایم کیو ایم کے کارکنان کے خون کے پیاسے ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی آپریشن کے نام پر صرف مخصوص افراد اور کمیونٹی کو بدترین تعصب کا نشانہ بنا کر انکا قتل عام کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر ، فرقہ پرست اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ ریاست کے باشندوں کی امن وسلامتی کی ضامن سندھ حکومت بے حس، انسانیت سے عاری، نااہل اور ان جرائم میں برابر کی شریک ہے۔جنید فہمی نے مظاہرے کے توسط سے چیف جسٹس ناصر الملک، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقبول باقر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر مقتدر قوتوں سے یہ مطالبہ کیا کہ فراز عالم سمیت ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کر کے لاپتہ کئے جانے اور انسانیت سوز تشدد کے بعد ماورائے عدالت شہید کئے جانے کے مسلسل عمل ناقابل برداشت ہیں۔جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین نے نیویارک میں منعقدہ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان کے سفاکانہ قتل کی بھر پور مذمت کے ساتھ حکومت سندھ اور نااہل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااورمطالبہ کیا کہ متحدہ کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں، وحشیانہ غیر انسانی تشدد اور نشانہ وار قتل کے سلسلہ کو فی الفور بند کرا کر مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ۔ احتجاجی مظاہروں کے اختتام پر تمام حق پرست شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اللہ تعالی کے حضور انکی قربانیوں کی قبولیت ، انکے بلند درجات اور قائدِ تحریک الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

9/30/2024 8:18:10 AM