Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان اورکزئی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان اورکزئی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 1/13/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان اورکزئی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت 
کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے ،ہم روزانہ اپنے ساتھیوں کی لاشیں اُ ٹھا رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی
حکمرانوں سے متعدد اپیلوں کے باوجود شہر میں کارکنان کی شہادت کے سلسلے کو روکنے کیلئے کوئی اقداما ت نہیں کئے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی 
ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنا ن پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں
اب کارکنا ن کی نظریں بہادر جرنیل جنرل راحیل شریف کی جانب لگی ہوئی ہیں کہ شاید اب وہ کراچی میں طالبان دہشتگردوں ، کالعدم تنظیموں اور دیگر سفاک دہشتگردوں کے خلاف سخت کار روائی کا اعلان کریں گے
کراچی میں کارکنان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ورنہ رابطہ کمیٹی اور کارکنان اپنے تحفظ کیلئے حکمت عملی میں آزاد ہوں گے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔13جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان اورکزئی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے اور ہم روزانہ اپنے ساتھیوں کی لاشیں اُ ٹھانے پر مجبور ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اشرف خان اورکزئی کو02موٹرسائیکلوں پر سوارچاردہشت گردوں نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلقیس چوک فریدکالونی پراس وقت دہشت گردی نشانہ بنایاجب وہ اپنی رہائشگاہ سے گاڑی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروآرہے تھے،اشرف خان کوپیٹ اورسینے میں8گولیاں لگیں جبکہ ان کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آوربھی زخمی ہواجوزخمی حالت میں ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ملک سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرنے کے جرم کی پاداش میں سزا دی جارہی ہے لیکن بارہا حکمرانوں سے متعدد اپیلوں کے باوجود ابھی تک کسی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی شہر میں کارکنان کے قتل عام کا سلسلہ روکنے کیلئے اقداما ت کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اشرف خان ایم کیوا یم کے سینئر اور نڈر کارکن تھے جنہوں نے ہمیشہ تحریک کے فکر و فلسفے کے فروغ کیلئے اپنی عملی کاوشیں کیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارکنوں اور ذمہ داروں کے قتل نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ کراچی کے شہریوں بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اورانہیں ہمارے بیگناہ کارکنوں کی لاشیں نظر نہیں آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں طالبان دہشتگردوں اور دیگر کالعدم مذہبی جماعتوں کے دہشت گردوں کو دہشت گردی کی مکمل آزادی دے دی گئی ہے تاہم اورنگی ٹاؤن کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ جنت بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنا ن پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں اور اب انکی نظریں فوج کے بہادر جنرل راحیل شریف کی جانب لگی ہوئی ہیں کہ شاید اب وہ کراچی میں طالبان دہشت گردوں ، کالعدم تنظیموں اور دیگر سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت کار روائی کریں گے او ر شہر میں فوجی آپریشن کرکے کالعدم جماعتوں کی محفوظ کمین گاہوں اور ٹھکانوں کا خاتمہ کریں گے۔رابطہ کمیٹی نے اشرف خان اورکزئی شہیدکے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ اشرف خان اورکزئی شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورسوگواران کوصبرجمیل دے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے کارکنان اپنے تحفظ کیلئے مناسب حکمت عملی اختیار کرے گی۔ رابطہ کمیٹی نے اشرف خان شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کی اورانہیں صبر کی تلقین کی ہے ۔
علاوہ ازیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامرخان،گلفرازخان خٹک،محمدواسع جلیل عباس شہیداسپتال پہنچ گئے اورشہیدکے چھوٹے بھائی اوردیگر اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے ۔شہیداشرف خان اورکزئی کے چھوٹے بھائی اورایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے دلاسہ دیااورصبرکی تلقین کی۔ 

9/30/2024 8:18:39 AM