Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاورکےآرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں،بچیوں اوراساتذہ کرام کو شہید اور زندہ جلایا گیا لیکن قوم اس سانحہ کے خلاف متحد نہیں ہوئی، الطاف حسین


 Posted on: 1/13/2015
پشاورکےآرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں،بچیوں اوراساتذہ کرام کو شہید اور زندہ جلایا گیا لیکن قوم اس سانحہ کے خلاف متحد نہیں ہوئی، الطاف حسین
فرانس میں نیوز میگزین اور شاپنگ سینٹر پر حملے میں 17فرانسیسی ہلاک ہوئے تو3 ملین سے زائد نفوس نے مظاہرہ کرکے اپنی قومی یکجہتی ثابت کی 
ایم کیوایم کے علاوہ کسی نے سانحہ پشاورکے خلاف بڑا مظاہرہ نہیں کیا
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے انڈیا کے دورے میں اربوں روپے امداد دی لیکن پاکستان کو صرف 25کروڑ ڈالر دئیے
بھارت مستقل پاکستان کی سرحدوں کے اندر گولہ باری کر رہاہے، لوگ شہید ہورہے ہیں لیکن اس پر امریکی وزیر خارجہ نے مذمت کا اظہار تک نہیں کیا
دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے نقصانات کے مقابلے امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، الطاف حسین
اگر پاکستانی اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنا حق بھی نہیں مانگ سکتے ہیں تو غلام بننے سے بہتر ہے پاکستان کو نیلام کر دیا جائے
پاکستان میں 50فیصد سے زائد طالبان، القاعدہ کے لوگ جماعت اسلامی کے گھروں سے گرفتار ہوئے
قوم اپنے تحفظ کا خود بندوبست کرے کیونکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں
جماعت اسلامی اس کے رہنماؤں نے پاکستان کو’’کافرستان ‘‘ اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہا 
حکومت امریکہ سے بھرپور احتجاج کا بندو بست کرکے دنیا کو دکھائے کہ 20کروڑعوام متحد ہے اور کسی دھونس دھمکی سے نہیں ڈرنے والے، الطاف حسین 
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین کا خصوصی انٹرویو میں اظہارخیال
لندن ۔۔۔13جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں ، بچیوں ، کالج کی پرنسپل ، اساتذہ کرام اور عملے کے ارکان کو جس طرح گولیاں مارکر شہید کیا گیااور انہیں زندہ جلا کر راکھ کا ڈھیر بنایا گیا انتہائی افسوس کی بات ہے کہ قوم کو جس طرح اس سانحہ کے خلاف متحد ہونا چاہئے تھاوہ نہیں ہوئی ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انڈیا کے دورے میں اربوں روپے کی امداد ،اربوں روپے کی لین دین کا معاملات طے کیے لیکن پاکستان کو صرف 25کروڑ ڈالر دئیے جو دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے نقصانات کے سامنے اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے،پاکستان میں 50فیصد سے زائد طالبان ،القاعدہ ، داعش کے لوگ جماعت اسلامی کے انتہائی اہم رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارہوئے اور انہی دہشتگردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں 142معصوم طلباء ، طالبات بمعہ اساتذہ اور عملے کے ارکان شہید کیا اور جلایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ  فرانس میں نیو ز میگزین کے دفتر اور پھر شاپنگ سینٹر پر حملے میں 17فرانسیسی ہلاک ہوئے تھے جس پر گزشتہ روز3ملین سے زائد نفوس پر مبنی مظاہر ہ کیا گیا جس سے انکی قومی یکجہتی ظاہر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں،بچیوں اور اساتذہ کرام کو شہید کیا گیاجس پر بیانات آئے لیکن کسی نے اس سانحہ کے خلاف بڑا مظاہرہ نہیں کیاتاہم ایم کیوا یم واحد جماعت ہے جس نے اس سفاکانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے اور سب سے بڑا مظاہرہ پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں کیاگیا ۔جناب الطاف حسین نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے حالیہ دورۂ پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انڈیا کے دورے میں اربوں روپے کے اعلانات کئے لیکن پاکستان کو صرف 25کروڑ ڈالر کی امداد دی ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف پوری مسلح افواج کے جرنیل ، افسرا ن اور جوان بھر پور جنگ کر رہے ہیں اورجام شہادت نوش کر رہے ہیں لیکن دہشتگردی کی اس جنگ میں صرف 25کروڑ ڈالر کی امداداونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ بھارت مستقل با رڈرز کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی سرحدوں کے اندر گولہ باری کر رہاہے جس کے نتیجے میں بارڈرز کے قریب واقع شہر خالی ہورہے ہیں، لوگ شہید ہورہے ہیں لیکن اس پر امریکی وزیر خارجہ نے مذمت کا اظہار تک نہیں کیا اور کہا کہ یہ اپنی اپنی سوچ کی بات ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف قوتوں کی مدد کر رہاہے جبکہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت کس طرح ہماری سرحدوں کیخلاف ورزی کر رہاہے اور کس طرح افغانستان میں پاکستان مخالف قوتوں کی مدداور انہیں پیسہ فراہم کر رہا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ معاملہ عزت ، وقار اور ملکی سلامتی کا ہے لیکن ہمارے حکمران یہ سب سنتے رہے اور کوئی مضبوط لائحہ عمل پیش نہیں کیا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ وفاقی وزیر خارجہ سرتاج عزیز کو امریکی وزیرخارجہ سے صاف الفاظ میں کہہ دینا چاہئے تھا کہ آپ یہ 25کروڑ ڈالر اپنی یوم آزادی میں لگا دیں یا کہیں اور دینا ہے وہاں دے دیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسانہیں کہا گیا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر پاکستانی اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنا حق بھی نہیں مانگ سکتے ہیں تو غلام بن کر رہنے سے بہتر ہے کہ پاکستان کو نیلام گھر میں سجا کر اس کو نیلام کر دیا جائے، آپ کھل کر غلط کو غلط نہیں کہہ سکتے ،آپ دہشت گردوں کو دہشت گرد نہیں کہہ سکتے انکا نام نہیں لے سکتے اور پاکستان سے محبت کے دعوے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو آوازاُٹھانی چاہئے اور پیرس کی طرح متحد ہوکر مظاہرہ کرنا چاہئے کہ پاکستان ایک آزاد خود مختار ملک ہے اور ہم جان دے دیں گے، کٹ مریں گے لیکن غلام بن کر یا انڈیا کے سب آرڈینیٹ بن کر بر صغیر میں نہیں رہیں گے اور اپنی زندگی میں ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہمیں مردوں اور بہادروں کی طرح بات کرنی چاہئے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو عقل عطا کی ہے اور اگر ہم منافقت سے پاکستان کو چلانا چاہیں گہ تو پھر اللہ تعالیٰ بھی ہماری معاونت نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پشاورمیں آرمی پبلک اسکول کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے قوم کو گمراہ کیا۔انہوں نے قرآن مجید کے13ویں پارے ومآ ابرئ میں قرآن پاک کی 13ویں سورۃرعد کا حوالہ دیا اور کہاکہ جو قوم اپنی حالت خود بدلنا نہ چاہئے جدوجہدنہ کرے اپنی حفاظت کا بندوبست خود نہ کرے خدا انکی حالت نہیں بدلتا اسی طرح احادیث مبارکہ یہ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’ اگر تمہارے سامنے حالت نماز میں کوئی موزی جانور گزر رہا ہو تو نماز توڑکرپہلے موزی جانور کو مارو پھر نماز ادا کرو اگر تمہیں یہ خیال ہے کہ تم نے اونٹ جہاں باندھا تھا وہ صحیح طرح سے نہیں باندھا تھا اس کے چوری ہو جانے کا خطر ہ ہے تو نماز توڑ دو پہلے اسے بچاؤ، اگر تمہیں یہ خیال ہے کہ فلاں جگہ تم نے ایک درہم رکھا ہے او ر اسکے چوری ہونے کا خطرہ ہے تو پہلے نماز توڑد و پہلے درہم کو بچاؤ پھر نماز ادا کرو ،لیکن پاکستان کی مخالفت کرنے والی جماعت اسلامی اس کے رہنماؤں نے پاکستان کو’’کافرستان ‘‘ اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر نے کہا کہ دہشتگرد وں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ملک کی مسلح افواج کے جوان شہید نہیں ہلاک ہیں جبکہ طالبان اور القاعدہ کے لوگ شہید ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکام بالا سے پر زور اپیل کی کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو جماعت اسلامی پر فوری پابندی لگائی جائے اور فوجیوں کو مغلظات بکنے والی جماعت کے رہنماؤں کو فی الفور گرفتارکیا جائے۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکہ سے بھرپور احتجاج کا بندو بست کرکے دنیا کو دکھائے کہ ہم 20کروڑ عوام متحد ہیں اور کسی دھونس دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم فرما ئے ،پاکستان کے لوگوں کو عقل سلیم اور اپنے پرائے کی تمیز عطا فرما ئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قوم اپنے تحفظ کا بندوبست خود کرے کیونکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔


9/30/2024 8:17:22 AM