Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیوایم یونٹ 131 کے کارکن رئیس عالم کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیوایم یونٹ 131 کے کارکن رئیس عالم کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 1/12/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیوایم یونٹ 131 کے کارکن رئیس عالم کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت
واقعہ سندھ حکومت کی نااہلی و مکمل ناکامی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی بھر بالخصوص اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے
اورنگی ٹاؤن کو ایم کیوایم کے کارکنان کیلئے نوگوایریا بنادیا گیا ہے جہاں کالعدم جماعتیں کھلے عام اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں کررہی ہیں
کراچی آپریشن کی آڑ لیکر رینجرز ، پولیس و قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے ماررہے ہیں اور رہائی کے عیوض کارکنان کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے رشوت وصول کر رہے ہیں
وزیر اعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر سندھ کراچی بالخصوص اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات کا فوری نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کریں
کراچی بھر سے کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے مؤثر و فوری اقدامات کیے جائیں ۔رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔12جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم یونٹ 131قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن رئیس عالم ولد سعید عالم کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو سندھ حکومت کی نا اہلی و مکمل ناکامی قرار دیاہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کراچی میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور گزشتہ چند ماہ سے کراچی بھر میں بالخصوص اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے لیکن تاحال کسی کارکن کے قاتل گرفتار نہیں کئے جاسکے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ36سالا رئیس عالم ولد سعید عالم شادی شدہ اور 4بچوں کے باپ تھے اور انہیں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا جب وہ اپنے گھر کے نزدیک اورنگی ٹاؤن میں موجود تھے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رئیس عالم شہید کو 3گولیاں جسم کے مختلف حصوں پر ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، انہوں نے پسماندگان میں 2بیوائیں اور 4بچے چھوڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کو ایم کیوا یم کے کارکنان کیلئے نو گو ایریا بنا دیا گیاہے جبکہ وہاں کالعدم جماعتوں ،جہادی تنظیمو ں اور طالبان دہشتگرد کھلے عام دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں اور کارکنان کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کے باوجود کراچی آپریشن کی آڑ لیکر رینجرز ، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے ماررہے ہیں اور انہیں گرفتاریوں کے بعد انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ رہائی کے عیوض کارکنان کے غریب اہل خانہ سے لاکھوں روپے رشوت بھی وصول کر رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، گورنر سندھ ٖڈاکٹر عشرت العباد خا ن اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی بالخصوص اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات کا فوری نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کریں اور کراچی بھر سے کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے مؤثر و فوری اقدامات کریں ۔رابطہ کمیٹی نے شہید رئیس عالم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوریٰ ، حق پرست صوبائی اسمبلی مظاہر امیر اور ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی جہاں انہو ں نے شہید کے لواحقین کو دلاسہ دیا اور افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ 

9/30/2024 8:20:20 AM