Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل کارکنان اور ہمدردوں کی فاتحہ سوئم شہر کے مختلف علاقوں میں منعقدکی گئی


ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل کارکنان اور ہمدردوں کی فاتحہ سوئم شہر کے مختلف علاقوں میں منعقدکی گئی
 Posted on: 1/12/2015
ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل کارکنان اور ہمدردوں کی فاتحہ سوئم شہر کے مختلف علاقوں میں منعقدکی گئی
ایم کیوا یم یونٹ96ملیر سیکٹر کے کارکن سید فراز عالم شہیدکی فاتحہ سوئم قادریہ مسجد کھوکھرا پار ، ملیرمیں منعقد کی گئی 
ایم کیو ایم یونٹ 54لائنز ایریا سیکٹر کے ذمہ دار محمدریحان شہیدکی فاتحہ سوئم جیکب لائن میں واقع مسجد بلا ل میں ہوئی
موچکو سے مردہ حالت میں ملنے والے ایم کیو ایم کے ہمدرد شہید سید نعیم جعفری کی فاتحہ سوئم کا اجتماع حسینی امام بارگاہمیں ہوا
گلبرگ میں فائرنگ سے شہید ایم کیوا یم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن عبد الرؤف شہید کی فاتحہ سوئم شاداب مسجدایف بی ایریامیں ادا کی گئی
ناظم آبا د گلبہا ر سے ایم کیوا یم کے ہمدرد ڈاکٹر علی اکبر شہید کی فاتحہ سوئم کا اجتماع پاپوش نگر میں منعقد کیا گیا 
فاتحہ سوئم کے اجتماعات میں اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عارف خان ایڈوکیٹ، کہف الوریٰحق پرست اراکین اسمبلی اور کارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔12جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان اور ہمدردوں کی فاتحہ سوئم کے اجتماعات پیر کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس حراست میں انسانیت سوز تشدد سے شہید ہونیوالے ایم کیوا یم یونٹ96ملیر سیکٹر کے کارکن سید فراز عالم شہیدکی فاتحہ سوئم کا اجتماع انکی رہائشگاہ کے قریب واقع قادریہ مسجد کھوکھرا پار ، ملیر میں بعد نماز ظہرمنعقد ہواجبکہ سادہ لباس میں ملبوث اہلکاروں کی جانب سے اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کے ذریعے شہید کئے گئے ایم کیو ایم یونٹ 54لائنز ایریا سیکٹر کے ذمہ دار محمدریحان شہیدکی فاتحہ سوئم جیکب لائن میں واقع مسجد بلا ل میں منعقد کی گئی جبکہ انکے ہمراہ موچکو سے مردہ حالت میں ملنے والے ایم کیو ایم کے ہمدرد سید نعیم جعفری کی فاتحہ سوئم کا اجتماع حسینی امام بارگاہ نزد ماڈل اسکول 18Jسوسائٹی میں شام 4بجے منعقد ہوا۔اسی طرح گزشتہ روز گلبرگ میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایم کیوا یم یونٹ151فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن عبد الرؤف کی فاتحہ سوئم شاداب مسجد،بلاک 10فیڈرل بی ایریا میں منعقد کرکے شہید کو ایصال ثواب پہنچایا گیاجبکہ ناظم آبا د گلبہا ر سے ایم کیوا یم کے ہمدرد ڈاکٹر علی اکبر شہید کی فاتحہ سوئم کا اجتماع پاپوش نگر میں شہید کی رہائشگاہ پربعد نماز ظہر منعقد کیا گیا ۔ فاتحہ سوئم کے اجتماعات میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی،عارف خان ایڈوکیٹ، کہف الوریٰ و دیگرحق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے اراکین، مقامی سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد نے شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم یونٹ 185ناظم آباد گلبہار کے ہمدرد سید جعفر عباس شہید کی فاتحہ سوئم رضویہ امام بارگاہ ، رضویہ سوسائٹی اور ہمدرد ڈاکٹر یاور حسین شہید کی فاتحہ سوئم کا اجتماع امام بارگاہ باب العلم بلاک Dنارتھ ناظم آبادمیں منگل کے روز شام 4بجے منعقد کئے جائیں گے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کارکنان اور حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداء کے سوئم میں بڑی تعداد میں شرکت کریں ۔

9/30/2024 8:18:55 AM