ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ میں کارکنان کی شہادتوں پرایم کیوایم کی یومِ سوگ کی اپیل پرملک بھرمیں پریس کلبوں کے باہرایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے احتجاجی مظاہرے
کراچی۔۔۔11جنوری 2015ء
کراچی پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ تشددکے بعد ماو رائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ میں کانشانہ بنائے گئے ایم کیوایم کے 7کارکنان وہمدردوں کوبہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر ملک بھر میں پر امن سوگ منایا گیااورشہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے تمام صوبائی،ضلعی اورزنل دفاترمیں سیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج ریکارڈکرایاجبکہ اندرون سمیت صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے پریس کلبوں کے سامنے احتجاج مظاہرے بھی کئے گئے اور ایم کیوایم کارکنان کے ماو رائے عدالت قتل کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈکرایاگیا۔ایم کیوایم کے یومِ سوگ کے موقع پرٹرانسپورٹرزاورتاجربرادری نے بھر پور حصہ لیا اوررضاکارانہ طورپرٹرانسپورٹ اورکاروباربندرکھاجس کے باعث کراچی سمیت ملک بھرمیں معمولات زندگی مفلوج نظرآئی اورکارباری مراکز ،دوکانیں ، مارکیٹیں ، شاپنگ سینٹرز،بازار،پیٹرول پمپ ،سی این جی اسٹیشن سمیت تمام کاربارمکمل طورپربندرہاجبکہ اندرون شہراوربیرون شہرسفرکرنے والی ہرقسم کی ٹرانسپورٹ بھی رضا کارانہ طور پربندرہی اورتمام سڑکوں پرویرانی چھائی رہی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقدہ کئے گئے جس میں ایم کیو ایم جنوبی پنجاب مختلف اضلاع پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرئے کئے گئے جن میں رحیم یار خان ،بہاونگر، لودھراں، بہاو پور، وھاڑی،خانیوال، راجن پور، ڈی جی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ اور ملتان میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مظاہرئے کئے گئے ۔ اس طرح ایم کیوایم اپر پنجاب اسلام آباد اٹک، سرگودھا ، خوشاب، جھنگ، چکوال ، فیصل آباد ،جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چینوٹ مظاہرئے ہوئے۔ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے مختلف پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ ، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ،ننکانہ، ناروال، حافظہ آباد ، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاو الدین، ساہیوال، پاکپٹن شامل ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ کے مختلف زونز و اضلاع میں پشاور زون، ایبٹ آباد زون، ہری پور زون، مانسہرہ زون، ڈیرہ اسماعیل زون، مظفر آباد زون، میر پور زون، باغ زون، راولاکوٹ زون، ضلع سوات ، ضلع بنوں ، ضلع نوشہرہ، ضلع صوابی، ضلع مردان، ضلع کرک احتجاجی مظاہرئے کئے گئے۔ مظاہرے میں شریک شرکاء نے مختلف بینروپلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جس میں تحریرتھا ’’ پولیس گردی ،نا منظور نامنظور۔۔۔سندھ پولیس جواب، خون کا حساب دو۔۔۔لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی شہداء ترے خون سے انقلاب آئیگا،نہیں چلے گی نہیں چلے گی، غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔اس مو قع پر ایم کیوایم کے کارکنان ، ہمدردوں اور مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔