ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور سے تعزیت
کراچی ۔۔۔۔11؍ جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کی والدہ نسیمہ بیگم زوجہ خواجہ منصور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے خواجہ سہیل منصور سمیت مرحومہ کے تمام سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سواگوارلواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے ۔ (آمین )