Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور کے بادامی باغ ،نورمحلہ میں مسیحی برادری کے مکانات اور دیگر املاک نذآتش کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان اور ذمہ داران پیش پیش تھے ،رابطہ کمیٹی


لاہور کے بادامی باغ ،نورمحلہ میں مسیحی برادری کے مکانات اور دیگر املاک نذآتش کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان اور ذمہ داران پیش پیش تھے ،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/9/2013 1
لاہور کے بادامی باغ ،نورمحلہ میں مسیحی برادری کے مکانات اور دیگر املاک نذآتش کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان اور ذمہ داران پیش پیش تھے ،رابطہ کمیٹی
عرصہ قبل پنجاب کے علاقے گوجرہ میں مسیحی بستی میں مکانات ،دکانوں اور چرچ کونذر آتش کیاگیا اور آج سانحہ گوجرہ کودہراتے ہوئے مسلم لیگ ن کی پشت پناہی میں ایک اور مسیحی بستی کو نشانہ بنایا گیا
حکومت پنجاب ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے 
کر اچی ۔۔9،مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں مسیحی بستی پر حملے میں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے ملوث ہونے کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج کے واقعہ میں ملوث افرادکی پشت پناہی کررہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق لاہور کے بادامی باغ ،نورمحلہ میں مسیحی برادری کے مکانات اور دیگر املاک پر حملے اور نذآتش کرنے والوں میں مسلم لیگ نواز کے مقامی کارکنان اور ذمہ داران پیش پیش تھے اور ان کے نام پولیس اور انتظامیہ کے علم میں بھی ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مسلم لیگ کے تر جمان نے اس سانحہ کی مذمت تو کی ہے تاہم اس بربر یت کے ذمہ داران کی گرفتاری کے بارے میں کوئی بات نہیں کہی جبکہ ان ملزمان کے نام اور پتے صوبائی انتظامیہ کے علم میں ہیں جو نون لیگ کے وزیر اعلیٰ کے ماتحت ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عوام کے ذہنوں میں کچھ عرصہ قبل پنجاب کے علاقے گوجرہ میں ایک اور مسیحی بستی پر حملے اور مکانات ،دکانوں اور چرچ کونذر آتش کیے جانے کے المناک واقعات ابھی تک تازہ ہیں ،یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ ان واقعات میں بھی مسلم لیگ ن کے مقامی ذمہ داران اور کارکنان پیش پیش تھے تاہم انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور آج سانحہ گوجرہ کودہراتے ہوئے مسلم لیگ ن کی پشت پناہی میں ایک اور مسیحی بستی کو نشانہ بنایا گیا لیکن اس مرتبہ بھی حکومت پنجاب ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے مسیحی آبادیوں کو وحشیانہ حملوں کانشانہ بنانے والوں کی پشت پناہی کرکے ان عناصر کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے جو پاکستان کو بنیا د پرست اورانتہا پسند ریاست قرار دینا چاہتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسلام نے کبھی بھی اس بات کا درس نہیں دیا کہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی پر امن بستیوں پر یلغار کرکے بے گنا ہ عوام کے گھروں اوردیگر املا ک کو نذرآتش کیا جائے اور جو لوگ عوام اسلام کی من مانی تشریح کر کے اسے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں وہ اسلام کے کھلے دشمن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب سانحہ ء بادامی باغ کے متاثرین سے واقعی مخلص ہے تو اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر ے اورسانحہ کے متاثرین کی نذرآتش کی جانے والی املاک کو سرکاری خرچ پر تعمیر کرائے ۔

12/22/2024 9:29:21 PM