سانحہ عباس ٹاؤن میں زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد سید نور عالم رضوی گزشتہ دنوں انتقال کرگئے جبکہ لیاری سیکٹر کے ہمدرد محمد زاہد کو گینگ وار کے دہشت گردوں نے اغواء اور تشدد کے بعد گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا
سید نور عالم رضوی شہید ، مقتول محمد اکبر اورمحمد زاہد کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی ۔۔۔9، مارچ2013ء
سانحہ عباس ٹاؤن میں زخمی ہونے والے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 188کے ہمدرد سید نور عالم رضوی گزشتہ دنوں زخموں کی تاب نہ ہوتے ہوئے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے جبکہ ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن آصف عمر کے بھائی اور ہمدرد محمد زاہد کو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے اغواء اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سانحہ عباس ٹاؤن میں زخمی ہونے والے ہمدرد سید نور عالم رضوی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے شہید کے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطا کرے ۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن آصف عمر کے بھائی محمد اکبر اورلیاری سیکٹر کے ہمدرد محمد زاہد کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول محمد اکبر اور محمد زاہد کے بہیمانہ قتل میں ملوث گینگ وار کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اورانہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے محمد زاہد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے مقتول کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔