حکومت مینا بازار پشاور اور بادامی باغ لاہور کے سانحات کے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر معاوضہ ادا کرے ۔الطاف حسین
ذمہ داران و کارکنان متاثرین کی مدد اور دلجوئی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں
لندن۔۔۔09 مارچ2013 ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مینا بازار پشاور اور بادامی باغ لاہور کے سانحات کے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر معاوضہ ادا کیا جائے۔جناب الطاف حسین نے خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے ذمہ داران و کارکنان کو بھی ہدایت کی کہ وہ ان سانحات کے متاثرین کی مدد اور دلجوئی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کریں اور متاثرین کو بتائیں کہ ایم کیو ایم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔