ایم کیوایم کی جانب سے اتوارکی شام سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کی جائینگی
کراچی:۔ ۔۔9مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کیں جائینگی اورتمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے۔ اس سلسلے میں اتوارکی شام 6بجے عباس ٹاؤن میں ایک تقریب منعقدکی جائے گی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اورونگزکے ارکان ،علاقائی سیکٹرزیونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان ،مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، کھلاڑی ، فنکار ، ادیب ، شعراء، ڈاکٹرز ، وکلاء، مختلف این جی اوز ، سول سوسائٹی ،اور اسکول و کالج کے طلبہ وطالبات اور مزدریونینوں کے نمائندے شرکت کرکے سانحہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کریں گے اورشہداء کی یادمیں شمعیں روشن کریں گے ۔