Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا ایس ایس پی سی آئی ڈی شہید راؤ چوہدری محمد اسلم کی پہلی برسی پر شہید کو خراج تحسین


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا ایس ایس پی سی آئی ڈی شہید راؤ چوہدری محمد اسلم کی پہلی برسی پر شہید کو خراج تحسین
 Posted on: 1/9/2015 1
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا ایس ایس پی سی آئی ڈی شہید راؤ چوہدری محمد اسلم کی پہلی برسی پر شہید کو خراج تحسین 
شہیدچوہدری اسلم فرض شناس پولیس افسر تھے جنہوں نے طالبان دہشتگردوں کی بذدلانہ کارروائیوں کو کچلنے کا عہدکر رکھا تھا، رابطہ کمیٹی
چوہدری اسلم شہید طالبان دہشتگردوں کے خلاف اپنے مشن کی ادائیگی پر ثابت قدم رہے اور بذدل دہشتگردوں کا نشانہ بنے
چوہدری محمد اسلم شہیدنے انسانیت کے تحفظ اور پائیدار امن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر رہتی دنیا تک اس مشن و مقصد کو امر کردیا
کراچی ۔۔۔۔9جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایس ایس پی سی آئی ڈی راؤ چوہدری محمد اسلم کی پہلی برسی کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے انکی قومی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چوہدری ا سلم طالبان دہشتگردوں اور گینگ وار گروہوں کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے ایک فرض شناس پولیس افسر تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں طالبان دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی بذدلانہ کارروائیوں اور منفی سرگرمیوں کو کچلنے کا عہد کر رکھا تھا اور اسی ضمن میں طالبان کی جانب سے ان پر متعدد بار قاتلانہ حملے بھی ہوئے لیکن وہ جرأت و بہادری کے ساتھ اپنے مشن پر ڈٹے رہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چوہدری اسلم ملک کو طالبان دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے اپنے مشن کی ادائیگی پر ثابت قدم رہتے ہوئے بذدل دہشتگردوں کا نشانہ بنے اور طالبان کے قاتلانہ حملے میں جام شہادت نوش کیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چوہدری محمد اسلم نے انسانیت کے تحفظ اور پائیدار امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دے کر رہتی دنیا تک اپنے اس مشن و مقصد کو امر کردیا ہے۔
English Viewers

9/30/2024 8:19:52 AM