Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں متوسط طبقے کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول نا ممکن ہوتا جارہا ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی عدنان احمد ،وسیم احمد


پاکستان میں متوسط طبقے کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول نا ممکن ہوتا جارہا ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی عدنان احمد ،وسیم احمد
 Posted on: 1/7/2015 1
پاکستان میں متوسط طبقے کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول نا ممکن ہوتا جارہا ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی عدنان احمد ،وسیم احمد
قومیں تعلیم کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، محمدعلی مصطفی
تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ہی ملک کی آخری امید کی کرن ہے، ثاقب اعجاز
کراچی۔۔۔7جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ا راکین صوبائی اسمبلی عدنان احمد او ر وسیم قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی جامعات طلبا و طالبات کو خصوصی رعایتی پیکج اور کتابیں مہیا کرکے انہیں سہولیات فراہم کرتی ہیں جبکہ پاکستان میں متوسط طبقے کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول نا ممکن ہوتا جارہا ہے تاہم ایسی گھمبیر صورتحال میں رعایتی قیمتوں پر کتابوں کا حصول طلبہء کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ 3 روزہ کتب میلے کے دورے کے موقع پر۔اس مو قع پر اے پی ایم ایس او کے وائس چیئرمین محمد علی مصطفی ، سیکریٹری جنرل ثاقب اعجاز، طلبا و طا لبات و اساتذہ کی بڑی تعدا د مو جو د تھی۔ عدنان احمد اور وسیم قریشی نے کہا کہ باشعور طلبہ ہی کسی ملک کی ترقی کیلئے آخری امیدہوتے ہیں جو ملک کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے وائس چیئرمین علی مصطفی نے کہا کہ باشعور قومیں تعلیم کی بدولت ہی ترقی کے منازل طے کرتی ہیں اسی لئے ملک کے نوجوان طبقے کو چاہئے کہ تعلیم کے حصول پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز رکھیں تاکہ ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ملک میں نافذ اس کرپٹ نظام کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔ دریں اثناء سیکریٹری جنرل ثاقب اعجاز نے کہا کہ اے پی ایم ایس او اپنے آغاز سے ہی طلبہ کے لیے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرا تی رہی ہے اور آج کا یہ کتب میلہ بھی گزشتہ روایات کے سلسلے کی کڑی ہے۔
  

9/30/2024 6:14:59 AM