Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اکیسویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری پاکستان کے عوام ، افواج پاکستان کے تمام افسران و جوانوں کیلئے فتح کا دن ہے ، رابطہ کمیٹی


اکیسویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری پاکستان کے عوام ، افواج پاکستان کے تمام افسران و جوانوں کیلئے فتح کا دن ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/7/2015 1
اکیسویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری پاکستان کے عوام ، افواج پاکستان کے تمام افسران و جوانوں کیلئے فتح کا دن ہے ، رابطہ کمیٹی 
اکیسویںآئینی ترمیمی بل کے متفقہ طور پرمنظور ہونے پرجناب الطاف حسین، صدر ، وزیراعظم ، وفاقی وزراء ،حق پرست عوامی نمائندوں ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مبارکباد 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی چیف آف آرمی اسٹاف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،پاکستان کی تمام افواج کے افسران و جوانوںایم کیوایم کے کارکنان اورپاکستان کے عوام کورابطہ کمیٹی کی بھرپورمبارکباد
بل کاپاس ہوناقائد تحریک کے حق پرستانہ مؤقف کی جیت ہے جس پر تمام کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضورشکرگزارہیں، رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔7جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے21ویںآئینی ترمیمی بل کے متفقہ طور پرمنظور ہونے پرجناب الطاف حسین، صدر ، وزیراعظم ، وفاقی وزراء حق پرست عوامی نمائندوں ، ایم کیوایم کے کارکنان اورپاکستان کے عوام کو بھرپورمبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 21 ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اب دہشت گردوں کو چھپنے کیلئے کوئی جگہ میسر نہیں ہوگی اور یہ بل پاکستان کے نونہالوں اور پاکستانیوں کی زندگی محفوظ بنانے میں کارآمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس کراکر پاکستان کے سیاستدانوں نے دوراندیشی کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان کو محفوظ ملک بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں آئینی ترمیمی بل کی متفقہ طورپر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے سے امید ہوچلی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا جن قابو میں آجائے گا ۔ رابطہ کمیٹی نے مذکورہ بل کی منظوری کو پاکستان کے عوام ، مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے فتح کا دن قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کے مقتدر حلقوں اور پاکستان کے عوام کو طالبان اور مذہبی جنونیوں کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے توجہ مبذول کراتے اور آگاہ کرتے رہیں ، اگر پہلے قائد تحریک کی جانب سے بتائے گئے خطرات کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو آج سانحہ پشاور جیسا واقعہ پیش نہ آتا اور ہمارے پیارے ہم سے نہیں بچھڑتے ۔انہوں نے کہاکہ 21ویں آئینی ترمیمی بل کا پاس ہوناقائد تحریک جناب الطاف حسین کی انتھک محنت وجدوجہداور حق پرستانہ موقف کی جیت ہے جس پر ہم تمام کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضورشکرگزارہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں قائد تحریک الطاف حسین جیساپاکستان کے عوام کا درد رکھنے والا اور دوراندیش قائدعطاکیا۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہے اورہم امید کرتے ہیں بہت جلدانشاء اللہ پاکستان ترقی کی نئی منزل کی جانب گامزن ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بل کی منظوری ان معصوم وبے قصورپاکستانیوں اور مسلح افواج کے شہیدوں کے خون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ خوشی کے اس موقع پر اپنے پاکستانی عوام کی شہادت ، سانحہ پشاور کے واقعہ میں شہید ہونے والے شہداء اور مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی شہادتوں اورقوم کے معصوم ہیرو اعتزاز حسن کی شہادت کو ہرگزنہ بھولیں۔ رابطہ کمیٹی نے بل کی منظوری پر صدرپاکستان ممنون حسین ، وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر،پاکستان کی تمام افواج کے افسران وجوانوں کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

9/30/2024 6:12:32 AM