Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مبارکباد کے پیغامات کاتانتا


اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مبارکباد کے پیغامات کاتانتا
 Posted on: 1/7/2015 1
اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مبارکباد کے پیغامات کاتانتا
پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں فیکس ، ای میل اور ٹیلی فون پر قائد تحریک الطاف حسین کیلئے مبارکباد کے پیغامات
اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری قائد تحریک الطاف حسین کے حق پرستانہ مؤقف کی فتح ہے ، عوامی حلقے
آئینی ترمیم کی کامیابی کا تمام ترسہرا قائد تحریک الطاف حسین کے سرہے، عوامی حلقے
الطاف حسین گزشتہ دس برسوں سے پاکستان اور کراچی میں طالبانائزیشن کی نشاندہی کررہے ہیں
پوررے ملک طالبانائزیشن کے خلاف صرف ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین نے بلاخوف وخطر آواز بلند کی
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج پاکستان کا ہرطبقہ جناب الطاف حسین کی آواز میں آواز ملارہا ہے
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فیکس ، ٹیلی فون اور ای میل کے ذریعہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے
لندن۔۔۔6،جنوری2015ء
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فیکس، ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے مبارکباد کے ہزاروں پیغامات کا تانتا بندھ گیا اور ہزاروں کی تعداد میں موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات میں 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ مؤقف کی فتح قراردیا جارہا ہے۔مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والوں میں پاکستان کی تمام قومیتوں ، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، غیرمسلم پاکستانیوں، محنت کشوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ مبارکباد کے پیغامات میں کہاگیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ دس برسوں سے پاکستان اور کراچی میں طالبانائزیشن کی نشاندہی کررہے ہیں،بدقسمتی سے ان کی باتوں پر سنجیدگی سے غورکرنے کے بجائے ان کا مذاق اڑایا گیا۔پورے ملک طالبانائزیشن کے خلاف صرف ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین نے بلاخوف وخطر آواز بلند کی اورپاکستان کے عوام پر خودساختہ شریعت مسلط کرنے والے مذہبی انتہاء پسندوں کوللکارا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج پاکستان کا ہرطبقہ جناب الطاف حسین کی آواز میں آواز ملارہا ہے،پوری سیاسی قیادت اس پر متفق ہے کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی بنیادقتل وغارتگری کرنے والے ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں اور ان مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔ پیغامات میں کہاگیا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ مؤقف کی فتح ہے اوراس کامیابی کا تمام ترسہرا قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سرہے ۔ پیغامات میں مزید کہاگیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ملک کے محروم ، مظلوم اور محکوم طبقہ کو جناب الطاف حسین جیسی مدبر، مفکر اور بہادر قیادت عطافرمائی ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیاجائے کم ہے ۔پیغامات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فیکس ، ٹیلی فون اور ای میل کے ذریعہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔
وڈیو

9/30/2024 6:15:19 AM